☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تھنوں میںد ودھ کی بیع کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← تھنوں میںد ودھ کی بیع کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 22341 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا (تبتاعوا) (١) الصوف على (ظهور) (٢) الغنم، ⦗٢٠١⦘ ولا اللبن في الضروع (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں بھیڑ کی پشت پر اون کی بیع مت کرو (یعنی پہلے اس کو اتار لو) اور تھنوں میں دودھ کی بیع مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23307، ترقيم محمد عوامة 22341)
حدیث نمبر: 22342 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ملازم بن عمرو عن زفر بن يزيد عن أبيه قال: سألت أبا هريرة عن شراء اللبن في الضروع فنهاني عنه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے تھنوں میں موجود دودھ کی خریداری کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23308، ترقيم محمد عوامة 22342)
حدیث نمبر: 22343 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد اللَّه عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن حوشب عن أبي سعيد قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) عن شراء ما في بطون الأنعام حتى تضع وعما في ضروعها إلا بكيل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود بچہ کی بیع سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پیدا نہ ہوجائے۔ اور تھنوں میں موجود دودھ کی بیع سے منع فرمایا مگر وزن کر کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23309، ترقيم محمد عوامة 22343)
حدیث نمبر: 22344 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كره بيع اللبن في الضروع إلا كيلًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ تھنوں میں موجود دودھ کی بیع کو ناپسند سمجھتے تھے جب تک ان کو نکال کر کیل نہ کرلیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23310، ترقيم محمد عوامة 22344)
حدیث نمبر: 22345 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كره (شراء) (١) اللبن في ضروع الشاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ بکری کے تھنوں میں موجود دودھ کو خریدنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23311، ترقيم محمد عوامة 22345)
حدیث نمبر: 22346 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) وهب بن (عقبة) (٢) قال: ⦗٢٠٢⦘ سألت الشعبي عن قوم بيانوا يبتاعون ألبان البقر أياما معلومة ثم (يبيعونها) (٣) فقال: لا تصلح إلا يدًا بيد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وہب بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اس قوم کے مقررہ دنوں تک کے دودھ کو خرید کر اس کو آگے فروخت کردیتے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ بیع تب ہی درست ہوگی جب ہاتھوں ہاتھ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23312، ترقيم محمد عوامة 22346)
حدیث نمبر: 22347 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) (عمر) (٢) بن (فروخ) (٣) القتاب سمعه من حبيب بن الزبير عن عكرمة قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يباع لبن في ضرع، [أو سمن في لبن (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تھنوں میں دودھ کی بیع اور دودھ میں گھی کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23313، ترقيم محمد عوامة 22347)
حدیث نمبر: 22348 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره أن يشتري اللبن في ضروع] (١) (الشاه) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ بکری کے تھنوں میں موجود دودھ کی بیع کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23314، ترقيم محمد عوامة 22348)
حدیث نمبر: 22349 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس ومجاهد أنهما كرها (بيع) (١) اللبن في (الضروع) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ تھنوں میں دودھ کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23315، ترقيم محمد عوامة 22349)