☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص سامان خریدے اور اس میں عیب ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص سامان خریدے اور اس میں عیب ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 22272 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: إذا اشترى الرجل الجارية عنده وبها عيب وحدث بها عيب آخر، قال: أبطل الآخر الأول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایسی باندی خریدے جس میں عیب ہو، اور مشتری کے پاس آ کر اس میں ایک اور عیب پیدا ہوجائے تو دوسرا عیب پہلے عیب کو باطل کر دے گا (اس کو واپس کرنے کا اختیار نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23233، ترقيم محمد عوامة 22272)
حدیث نمبر: 22273 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا حدث عنده (داء) (١) غير الذي دلس له، فإنه يمضي (عنده) (٢) ويضع عنه ما يضع ذلك (الداء) (٣) من ثمنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس میں کوئی نئی بیماری پیدا ہوجائے جو اس کے علاوہ ہو جو اس سے چھپائی گئی تھی تو بیماری کی وجہ سے جتنے پیسے کم کیے جاتے ہیں وہ کم کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23234، ترقيم محمد عوامة 22273)
حدیث نمبر: 22274 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: كان يقال: (رد) (١) الداء بدائه، فإن حدث عيب فهو من مال المشتري، ويرد البائع (قيمة) (٢) (العيب) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیماری کو بیماری کے بدلے واپس کردیا جائے گا، اور اگر نیا عیب پیدا ہوجائے تو وہ مشتری کے مال میں شمار ہوگا، اور بائع مشتری کو عیب کی قیمت واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23235، ترقيم محمد عوامة 22274)
حدیث نمبر: 22275 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٣٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين قال: هو من مال المشتري، ويرد البائع قيمة العيب] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ مشتری کے مال میں سے شمار ہوگا اور بائع عیب کی قیمت واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23236، ترقيم محمد عوامة 22275)