☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پھلوں کی بیع کا بیان (اُن کو کب فروخت کیا جائے گا؟)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← پھلوں کی بیع کا بیان (اُن کو کب فروخت کیا جائے گا؟)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 20
حدیث نمبر: 22234 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طاوس عن ابن عباس قال: كان ينهى عن بيع الثمرة حتى تطعم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پھلوں کی بیع سے منع کیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ پک کر کھانے کے قابل ہوجائیں، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب پک کر ظاہر ہوجائیں تو بیع جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23190، ترقيم محمد عوامة 22234)
حدیث نمبر: 22235 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (و) (١) وكيع عن مسعر عن القاسم قال: قال عمر: من الربا أن تباع الثمرة وهي (مغضفة) (٢) لما تطب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ پکنے سے قبل پھلوں کی بیع کرنا سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23192، ترقيم محمد عوامة 22235)
حدیث نمبر: 22236 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الأسود قال: لا (تسلم) (١) في نخل حتى تصفر أو تحمر، ولا في (قراح) (٢) زرع وهو أخضر حتى يسنبل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الاسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کھجور میں بیع سلم مت کر یہاں تک کہ وہ زرد یا سرخ نہ ہوجائے، اور اسی طرح چھوٹی کھیتی میں، اس حال میں کہ وہ سرسبز ہو، یہاں تک کہ اس کا پھول آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23193، ترقيم محمد عوامة 22236)
حدیث نمبر: 22237 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (سالم) (١) عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23194، ترقيم محمد عوامة 22237)
حدیث نمبر: 22238 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: لا يباع النخل حتى يشتد (نواه) (١) وتؤمن عليه الآفة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک کھجور کی گٹھلی سخت نہ ہوجائے اور وہ آفت سے محفوظ نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23195، ترقيم محمد عوامة 22238)
حدیث نمبر: 22239 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد عن خارجة ابن زيد (عن زيد) (١) بن ثابت أنه كان يبيع ثمرته إذا طلعت الثريا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ پھلوں کے درخت کی بیع فرما دیتے تھے جب ثریا ستارہ طلوع ہوتا تھا۔ (یہ اس کے پکنے کی علامت ہوتی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23196، ترقيم محمد عوامة 22239)
حدیث نمبر: 22240 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن عطاء وأبي الزبير عن جابر قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23197، ترقيم محمد عوامة 22240)
حدیث نمبر: 22241 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن عبد الملك بن أبي كثيرة قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: لا تباع الثمرة حتى تزهو (و) (١) تؤمن عليها الآفة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھلوں کی بیع مت کرو یہاں تک کہ وہ نشو و نما پالیں اور آفت سے محفوظ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23198، ترقيم محمد عوامة 22241)
حدیث نمبر: 22242 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن أنس قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها، قيل لأنس: وما يبدو صلاحها؟ قال: تحمر أو تصفر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بُدُوّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا بُدُوّ صلاح سے کیا مرد ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھل سرخ یا زرد ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23199، ترقيم محمد عوامة 22242)
حدیث نمبر: 22243 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (بكير) (١) بن عامر (عن عامر) (٢) قال: لا يباع النخل حتى يحمر أو يصفر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کھجور جب تک سرخ یا زرد نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23200، ترقيم محمد عوامة 22243)
حدیث نمبر: 22244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا احمر بعضه فلا بأس (بشرائه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کھجور کا بعض حصہ پک کر سرخ ہوجائے تو پھر اس کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23201، ترقيم محمد عوامة 22244)
حدیث نمبر: 22245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن أم ثور عن زوجها بشر قال: قلت لابن عباس: متى يباع النخل؟ قال: إذا (احمر أو اصفر) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ کھجور کی بیع کب کی جائے گی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب وہ پک کر سرخ یا زرد ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23202، ترقيم محمد عوامة 22245)
حدیث نمبر: 22246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن زيد ابن ثابت قال: لا (تبتاعوا) (١) الثمرة حتى تطلع الثريا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک ثریا ستارہ طلوع نہ ہوجائے پھلوں کو مت خریدو۔ حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے اس کا ذکر فرمایا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: بیشک آفت بھی ثریا کے طلوع ہونے کے بعد آتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23203، ترقيم محمد عوامة 22246)
حدیث نمبر: 22247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: سأل رجل ابن عمر عن (شراء) (١) الثمرة فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن تباع الثمرة حتى يبدو صلاحها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پھلوں کی بیع کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23205، ترقيم محمد عوامة 22247)
حدیث نمبر: 22248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن مسروق عن عمر و (عبد اللَّه) (١) أنهما قالا: لا يباع النخل حتى يحمر أو يصفر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک کھجور سرخ یا زرد نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23206، ترقيم محمد عوامة 22248)
حدیث نمبر: 22249 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: كتب عمر بن عبد العزيز (أن) (١) لا تباع الثمرة حتى يبدو صلاحها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے عمّال کو تحریر فرمایا کہ بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع نہ کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23207، ترقيم محمد عوامة 22249)
حدیث نمبر: 22250 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) عن مولى لقريش قال: سمعت أبا هريرة يحدث (٢) معاوية قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) عن بيع الثمار حتى تحرز من كل عارض (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ نے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ ہر عارض (آفت سے) محفوظ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23208، ترقيم محمد عوامة 22250)
حدیث نمبر: 22251 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: ⦗١٨٠⦘ حدثنا القاسم ومكحول عن أبي (أمامة) (١) قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بُدُوِّ صلاح سے پہلے (پکنے سے قبل) پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23209، ترقيم محمد عوامة 22251)
حدیث نمبر: 22252 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا (تبتاعوا) (١) الثمرة (حتى) (٢) يبدو صلاحها"، ( (قالوا) (٣) : وما بدو صلاحها؟) (٤) قال:"حتى تذهب عاهتها ويخلص طيبها" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو، صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا کہ بُدُوِّ صلاح سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں تک کہ وہ آفت سے محفوظ ہوجائے اور اس کی خوشبو خالص اور کھری اور صاف ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23210، ترقيم محمد عوامة 22252)
حدیث نمبر: 22253 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى (بن عبيد قال: حدثنا) (١) فضيل بن غزوان عن (ابن) (٢) أبي (نعم) (٣) عن (٤) أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بُدُوِّ صلاح سے پہلے (پکنے سے قبل) پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23211، ترقيم محمد عوامة 22253)