☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 22084 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس قال: لا ترفعها من الأرض، فلست منها في شيء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ زمین سے کوئی چیز مت اٹھاؤ کیوں کہ اس میں تیرا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23028، ترقيم محمد عوامة 22084)
حدیث نمبر: 22085 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه أن مجاهدًا وابن عمر كانا يطوفان بالبيت فوجدا حُقّة (١) فيها جوهر فلم يعرضا (لها) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، اُن دونوں نے ایک برتن پایا جس میں جواہرات تھے۔ اُن دونوں حضرات نے اس کی طرف توجہ نہ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23029، ترقيم محمد عوامة 22085)
حدیث نمبر: 22086 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن سُرّية الربيع بن خثيم عن الربيع أنه كره أخذ اللقطة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع رحمہ اللہ لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23030، ترقيم محمد عوامة 22086)
حدیث نمبر: 22087 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حرمي (بن) (١) عمارة عن أبي عتبة (الدهان) (٢) قال: سألت جابر بن زيد عن اللقطة آخذها من الطريق؟ (فكرهها) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے لقطہ کے متعلق دریافت کیا گیا کہ راستہ سے اٹھا سکتے ہیں؟ انہوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23031، ترقيم محمد عوامة 22087)
حدیث نمبر: 22088 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن منصور عن إبراهيم أو (تميم) (٢) بن سلمة -شك منصور- قال: كان شريح يمر بالدينار فلا (يعرض) (٣) له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ راہ چلتے ہوئے دینار کے قریب سے گزرے لیکن اس کی توجہ ہی نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23032، ترقيم محمد عوامة 22088)
حدیث نمبر: 22089 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: (وكيع قال: حدثنا) (١) الضحاك بن ⦗١٣٧⦘ (يسار) (٢) عن أبي صالح عن أبي هريرة أنه رأى دينارًا مطروحًا (فيدنيه) (٣) (برجله) (٤) حتى أتى به قريبا من مكان الإمام فتركه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے گِرا ہوا ایک دینار دیکھا تو اس کو اپنے پاؤں سے لڑھکا دیا یہاں تک کہ وہ امام کے مکان کے قریب آگیا تو پھر آپ نے اس کو وہیں چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23033، ترقيم محمد عوامة 22089)
حدیث نمبر: 22090 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع حدثنا واقد بن عبد اللَّه قال: كنت عند عطاء بن أبي (رباح) (١) فسأله رجل، (فقال) (٢) : ترك اللقطة خير أو أخذها؟ قال: لا، بل تركها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی رباح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ لقطہ کا اٹھانا بہتر ہے یا چھوڑ دینا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا چھوڑ دینا بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23034، ترقيم محمد عوامة 22090)
حدیث نمبر: 22091 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن دينار قال: قلت لابن عمر: وجدت لقطة، قال: ولم أخذتها؟ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے لقطہ ملا ہے، آپ نے فرمایا اس کو کیوں اٹھایا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23035، ترقيم محمد عوامة 22091)
حدیث نمبر: 22092 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن أبي الفرات (المكي) (١) قال: سمعت طاوسًا (وسأله) (٢) رجل فقال: وجدت دينارًا فأخذته، قال: (أأضعه) (٣) مكانه قال: قد (ضمنته) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا مجھے ایک دینار ملا ہے کیا میں اس کو دوبارہ اسی جگہ رکھ دوں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تو اس کا ضامن بن چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23036، ترقيم محمد عوامة 22092)
حدیث نمبر: 22093 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبي (حيان) (١) عن الضحاك بن المنذر بن جرير (عن أبيه) (٢) (عن) (٣) (أبيه) (٤) جرير قال: الضالة (لا) (٥) يأخذها أو لا يأويها إلا ضال (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گم شدہ چیز کو گمراہ ہی اٹھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23037، ترقيم محمد عوامة 22093)
حدیث نمبر: 22094 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن يحيى (بن) (١) سعيد (عن) (٢) سعيد بن المسيب قال: قال عمر وهو مسند ظهره إلى الكعبة: من أخذ ضالة فهو (ضال) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کعبہ سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے آپ نے فرمایا جو گم شدہ چیز اٹھائے وہ گمرا ہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23038، ترقيم محمد عوامة 22094)
حدیث نمبر: 22095 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا همام عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: قال عمر: لا يضم الضالة إلا ضال (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: گم شدہ چیز کو گمراہ ہی اٹھاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں گم شدہ چیز کو گمراہ ہی کھاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23039، ترقيم محمد عوامة 22095)
حدیث نمبر: 22096 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار عن ثابت (بن) (١) الضحاك قال: وجدت بعيرًا فسألت عمر فقال: عرفه، فعرفته فلم أجد أحدًا يعرفه فأتيته (قال) (٢) : فقلت: قد شغلني قال: فأرسله حيث (وجدته) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک اونٹ ملا، میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، میں نے تشہیر کی لیکن کسی کو مالک نہ پایا میں ان کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اس نے مجھے مشغول کردیا ہے! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھر جہاں سے پکڑا تھا وہیں چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23041، ترقيم محمد عوامة 22096)