☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شراب کی بیع کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← شراب کی بیع کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 22035 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طاوس عن ابن عباس، قال: بلغ عمر بن الخطاب أن فلانًا يبيع الخمر فقال: ما له قاتله اللَّه، ألم يعلم أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لعن اللَّه اليهود حرمت (عليهم) (١) الشحوم (فحملوها) (٢) فباعوها وأكلوا أثمانها" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خبر ملی کہ فلاں شخص شراب بیچتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا ہوگیا اس کو اللہ اس کو ہلاک کرے۔ کیا اس کو نہیں معلوم کہ حضور اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: یہودیوں پر اللہ کی لعنت ہو، ان پر چربی حرام کی گئی، انہوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کردیا اور اس کے ثمن کو کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22979، ترقيم محمد عوامة 22035)
حدیث نمبر: 22036 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن مجالد عن أبي الوداك عن أبي سعيد قال: كان عندنا خمر ليتيم لنا، فلما نزلت الآية التي في المائدة سألنا النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أهر بقوه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمارے پاس ایک یتیم بچہ کی شرا ب تھی۔ جب سورة المائدہ میں شراب کی حرمت نازل ہوئی تو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کو گِرا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22980، ترقيم محمد عوامة 22036)
حدیث نمبر: 22037 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن أبي الضحى عن مسروق عن عائشة قالت: لما نزلت (آيات) (١) الربا قام رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على المنبر فتلاهن على الناس، ثم حرم التجارة في الخمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور لوگوں کو آیات پڑھ کر سنائیں پھر شراب کی تجارت کو حرام قرار دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22981، ترقيم محمد عوامة 22037)
حدیث نمبر: 22038 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22982، ترقيم محمد عوامة 22038)
حدیث نمبر: 22039 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ووكيع عن (طعمة بن عمرو عن عمر) (١) بن (بيان) (٢) التغلبي عن عروة بن المغيرة (بن) (٣) شعبة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من باع الخمر فليشقص الخنازير" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شراب کی بیع کرے وہ ایسا ہے گویا کہ اس نے خنزیر کو ذبح کیا (کھانے کے لئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22983، ترقيم محمد عوامة 22039)
حدیث نمبر: 22040 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مطيع (بن) (١) عبد اللَّه قال: (سمعت) (٢) الشعبي يحدث عن ابن عمر قال: قال عمر: لعن اللَّه فلانًا، فإنه أول من أذن في بيع الخمر، (فإن) (٣) التجارة لا (تصلح) (٤) فيما) (٥) لا (يحل) (٦) أنهله وشربه (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: فلاں پر اللہ کی لعنت ہو، وہ پہلا شخص ہے جس نے شراب کی بیع کی اجازت دی، جس چیز کا کھانا اور پینا حلال نہیں اس کی تجارت بھی ٹھیک نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22984، ترقيم محمد عوامة 22040)
حدیث نمبر: 22041 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر قال: أخبرنا أبو (حيان) (١) عن أبي الفرات عن أبي داود قال: كنت تحت منبر حذيفة وهو بالمدائن، فحمد اللَّه ⦗١٢٢⦘ وأثنى عليه ثم قال: أما بعد (ألا إن) (٢) بائع الخمر وشاربها في الإثم (سواء) (٣) ، ألا ومقتني الخنازير وآكلها في الإثم سواء (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو داؤد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے منبر کے قریب بیٹھا ہوا تھا آپ اس وقت مدائن میں تھے۔ آپ نے اللہ کی حمدو ثناء کی پھر فرمایا: اما بعد: لوگو! سن لو شراب کی تجارت کرنے والا اور شراب پینے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ اور خبردار خنزیر کو پالنے والا اور اس کا گوشت کھانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22985، ترقيم محمد عوامة 22041)
حدیث نمبر: 22042 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الحارث (ابن) (١) شبيل عن (أبي) (٢) عمرو الشيباني، قال: بلغ عمر بن الخطاب أن رجلًا (أثرى) (٣) من بيع (الخمر) (٤) فقال: (اكسروا) (٥) كل آنية له، وسيروا كل ماشية له (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع ملی کہ ایک شخص شراب کی تجارت سے مال دار ہوا ہے آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے تمام مٹکے توڑ دو اور شراب کے تمام جانوروں کو نکال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22986، ترقيم محمد عوامة 22042)
حدیث نمبر: 22043 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا مسعر عن وبرة ابن عبد الرحمن قال: سمعت ابن (عمر) (٢) يقول: لا يصلح بيع الخمر ولا شربها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22987، ترقيم محمد عوامة 22043)
حدیث نمبر: 22044 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن بكر بن ⦗١٢٣⦘ عبد اللَّه قال: لما حرمت الخمر أتوا (إلى) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فقالوا) (٢) : (يا رسول) (٣) اللَّه أنبيعها فننتفع باثمانها، قال: (أهريقوها) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب شراب حرام ہوئی تو ہم لوگ خدمت نبوی 5 میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! کیا ہم اس کو فروخت کر کے اس کے ثمن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ساری شراب انڈیل دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22988، ترقيم محمد عوامة 22044)
حدیث نمبر: 22045 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر عن عبد الرحمن بن (عبد اللَّه) (١) الغافقي وأبي طعمة مولاهم سمعا ابن عمر يقول: قال (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: (لعنت الخمر على عشرة وجوه: لعنت الخمر بعينها، وعاصرها، ومعتصرها، ويائعها، ومبتاعها، وحاملها، والمحمولة إليه، و (آكل) (٣) ثمنها، وشاربها و (ساقيها) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شراب دس قسم کے آدمیوں پر ذریعہ لعنت ہے، شراب کے عین پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے فروخت کرنے والے پر، خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے لئے اٹھایا جائے اس پر، اس کا ثمن کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22989، ترقيم محمد عوامة 22045)
حدیث نمبر: 22046 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن عمران بن أبي الجعد عن ابن عمر قال: سمعته يقول: لا يصلح بيع الخمر ولا شربها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22990، ترقيم محمد عوامة 22046)
حدیث نمبر: 22047 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة (عن) (١) عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن عطاء عن جابر (عن) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم: (نهى يوم الفتح عن بيع الخمر والأصنام) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن شراب کی بیع اور بتوں کی پوجا سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22991، ترقيم محمد عوامة 22047)
حدیث نمبر: 22048 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (جهيم) (١) قال: سأل رجل عطاء قال: ورثت عُرُشًا (٢) ، قال: بعه عنبًا، قال: فإن لم أجد أحدًا يشتريه؟ قال: فبعه عصيرًا، قال: فإن لم أجد أحدًا يشتريه؟ قال: فلا تبع الخمر، فإنه لا يحل بيع الخمر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ مجھے وراثت میں انگور کی بیل ملی ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس کے انگور فروخت کرو، اس نے عرض کیا کہ اگر انگور کا خریدار نہ ملے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پھر اس کا شیرا بنا کر فروخت کر دے، اس نے عرض کیا کہ اگر اس کا بھی خریدار نہ ملے؟ آپ نے فرمایا پھر شراب بنا کر فروخت مت کرنا کیونکہ شراب کی بیع جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22992، ترقيم محمد عوامة 22048)