☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 22027 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في (رجل) (١) دس إلى رجل دراهم (يشتريه) (٢) ويعتقه، قال: إن ظهر مولاه عليه قبل أن يعتقه فله ما أخذ من ثمنه ويأخذ عبده، وإن ظهر عليه بعد ما أعتقه الذي أخذه، أخذ من الذي اشتراه سوى ما (قد) (٣) (أخذ) (٤) فاعتق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی دوسرے کو چوری چوری دراہم دے تاکہ وہ اس کو خرید کر آزاد کرسکے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگر آقا غلام پر دوسرے آدمی کے آزاد کرنے سے قبل ہی قبضہ کرلے تو وہ غلام بھی لے لے گا اور اس کے ثمن بھی لے گا۔ اور اگر دوسرے آدمی کے آزاد کردینے کے بعد قبضہ کیا ہے تو آزاد کردینے کے بعدجتنی رقم بچتی ہے وہ مشتری سے معتق) لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22971، ترقيم محمد عوامة 22027)
حدیث نمبر: 22028 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يأخذ (منه) (١) مرة أخرى، ويصير ولاؤه للذي أعتقه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس کا ثمن پھر وصول کرے گا اور غلام کی ولاء اس کو ملے گی جس نے اس کو آزاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22972، ترقيم محمد عوامة 22028)
حدیث نمبر: 22029 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (عن) (١) أشعث عن الحسن قال: لا (شراء) (٢) له، ولا عتق له، ومن فعل ذلك فهو فاسق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نہ اس کا خریدنا معتبر ہے نہ اس کا آزاد کرنا، جو شخص ایسا کام کرے وہ فاسق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22973، ترقيم محمد عوامة 22029)
حدیث نمبر: 22030 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي خالد عن الشعبي قال: سئل (عن عبد) (٢) دلص إلى رجل مالًا فاشتراه فأعتقه، قال الشعبي: لو ⦗١١٩⦘ (أخذته) (٣) لعاقبته عقوبة شديدة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کا مال چھپا کر اس سے غلام خریدا اور آزاد کردیا۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا اگر میں اس شخص کو پکڑ لوں تو اس کو اس کام پر سخت سزا دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22974، ترقيم محمد عوامة 22030)
حدیث نمبر: 22031 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط (بن) (١) محمد عن مطرف عن الحكم في عبد أتى رجلًا فأعطاه مالًا، (فقال) (٢) : (اشترني) (٣) ، فاشتراه فأعتقه، ثم أطلع على ذلك قال: البيع جائز، ويؤخذ الثمن الذي (اشتري) (٤) به العبد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ غلام ایک شخص کے پاس آیا اور اس کو مال دیا اور کہا کہ مجھے خرید لے۔ اس شخص نے غلام کو خرید کر آزاد کردیا۔ پھر بعد میں وہ اس پر مطلع ہوا، آپ نے فرمایا بیع تو جائز ہے، اور وہ ثمن لے لیے جائیں گے جن کے بدلہ میں غلام خریدا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22975، ترقيم محمد عوامة 22031)
حدیث نمبر: 22032 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر وسالم والقاسم وعطاء في عبد أعطى رجلا مالا (فاشتراه) (٢) فأعتقه، قالوا: لا يجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر، حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام کسی شخص کو مال دے اور وہ شخص اس مال سے غلام کو خرید کر آزاد کر دے تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22976، ترقيم محمد عوامة 22032)
حدیث نمبر: 22033 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن أبي بكر عن الشعبي، قال: لا يجوز، ويعاقب من فعله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے، اور جو ایسا کرے اس کو سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22977، ترقيم محمد عوامة 22033)
حدیث نمبر: 22034 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الحسن وابن سيرين، قالا: لا يجوز، ومن فعل ذلك فهو فاسق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ جو ایسا کرے وہ فاسق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22978، ترقيم محمد عوامة 22034)