☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دس کی بیع بارہ کے ساتھ
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← دس کی بیع بارہ کے ساتھ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 21998 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي (يزيد) (٢) عن ابن عباس أنه كره [بيع ده دوازده وقال: بيع الأعاجم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما دس کی بارہ کے ساتھ بیع کو ناپسند فرماتے تھے، اور فرماتے تھے کہ یہ عجمیوں کی بیع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22938، ترقيم محمد عوامة 21998)
حدیث نمبر: 21999 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (بكير) (١) (بن) (٢) عتيق عن سعيد بن جبير أنه كان يكره] (٣) بيع ده (دوازده) (٤) وده دوزاده قلت له: فكيف أصنع؟ قال: قل: أخذته بكذا وأبيعكه بكذا وكذا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ دس کی گیارہ کے ساتھ اور دس کی بارہ کے ساتھ بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ پھر میں کس طرح کروں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تو کہہ: میں اس کو اتنے میں لیتا ہوں۔ اور اس کو اتنے اتنے میں فروخت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22939، ترقيم محمد عوامة 21999)
حدیث نمبر: 22000 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمار الدهني عن ابن أبي نعم عن ابن عمر، قال: هو ربا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22940، ترقيم محمد عوامة 22000)
حدیث نمبر: 22001 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هلال بن أبي ميمون، قال: سمعت سعيد بن المسيب سئل عن بيع ده وازده؟ قال: لا بأس به] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے بیع دہ دوازدہ (دس کی بارہ کے بدلے میں) کے متعلق سوال کیا گیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22941، ترقيم محمد عوامة 22001)
حدیث نمبر: 22002 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن القعقاع بن يزيد عن إبراهيم قال: كنا نكرهه (ثم) (١) لم نر به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پہلے ہم اس کو ناپسند کرتے تھے پھر ہم اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22942، ترقيم محمد عوامة 22002)
حدیث نمبر: 22003 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیع دہ، دوازدہ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22943، ترقيم محمد عوامة 22003)
حدیث نمبر: 22004 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الأعلى عن سعيد ابن جبير عن (ابن) (١) عباس قال: هو ربا] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22945، ترقيم محمد عوامة 22004)
حدیث نمبر: 22005 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (الجعد) (١) بن ذكوان قال: شهدت شريحا أجاز بيع ده دوازده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعد بن ذکوان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں قاضی شریح کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے اس بیع کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22946، ترقيم محمد عوامة 22005)
حدیث نمبر: 22006 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن القاسم عن مسروق أنه كره بيع ده دوازده قال: يقول: اشتريته بكذا وكذا (وأبيعكه) (١) بكذا (وكذا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق اس بیع کو ناپسند کرتے تھے، اور فرماتے کہ وہ یوں کہے: میں نے اتنے اتنے کا خریدا ہے اور اتنے کا فروخت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22947، ترقيم محمد عوامة 22006)
حدیث نمبر: 22007 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن قال: كان يكرهه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اس کو ناپسند سمجھتے تھے اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22948، ترقيم محمد عوامة 22007)
حدیث نمبر: 22008 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الوليد (بن) (١) جميع عن عكرمة عن ابن عباس قال: هو ربا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22950، ترقيم محمد عوامة 22008)