☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکاتب اگر بدل کتابت سے عاجز آ جائے تو اُس کو غلامی میں واپس لوٹا دیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← مکاتب اگر بدل کتابت سے عاجز آ جائے تو اُس کو غلامی میں واپس لوٹا دیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 21829 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين (الحارثي) (١) عن علي قال: إذا تتابع على المكاتب نجمان فدخل في السنة فلم (يؤد) (٢) نجومه رد في الرق (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب لگاتار بدل کتابت کی دو قسطیں ادا نہ کرسکے تو وہ بیت مال میں داخل ہوجائے گا اگر وہ ایک قسط نہ ادا کر پایا تو اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22752، ترقيم محمد عوامة 21829)
حدیث نمبر: 21830 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: (إذا قال المكاتب) (١) : قد عجزت، رد رقيقًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب خود کہہ دے کہ میں بدل کتابت سے عاجز ہوں تو اس کو غلامی میں دوبارہ لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22753، ترقيم محمد عوامة 21830)
حدیث نمبر: 21831 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وابن أبي زائدة عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن عطاء أن ابن عمر كاتب غلامًا له على ألف دينار فأداها، (إلا) (١) مائة فرده (في الرق) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کو ہزار دینار پر مکاتب بنایا، اس نے سو دینار کم سارا مال ادا کردیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22754، ترقيم محمد عوامة 21831)
حدیث نمبر: 21832 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (العكلي) (١) قال: إذا دخل (نجم) (٢) في نجم (فقد) (٣) استبان عجزه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث عکلی فرماتے ہیں کہ جب بدل کتابت کی قسط دوسری قسط میں داخل ہوجائے تو اس سے مکاتب کا عجز ثابت ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22755، ترقيم محمد عوامة 21832)
حدیث نمبر: 21833 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن شريح أنه كان يرد المكاتب إذا عجز ولا (يستأني) (١) به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ نے مکاتب کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جب وہ بدل کتابت سے عاجز ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22756، ترقيم محمد عوامة 21833)
حدیث نمبر: 21834 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن أبي زائدة عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا كاتب غلامه على مائة أوقية فأداها (إلا عشر) (١) (أواق) (٢) ثم عجز رد في الرق" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص غلام کو سو اوقیہ پر مکاتب بنائے، پھر وہ غلام دس اوقیہ کے سوا باقی سارا ادا کر دے پھر وہ اس دس کے ادا کرنے سے عاجز آجائے تو اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22757، ترقيم محمد عوامة 21834)
حدیث نمبر: 21835 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن أبي العلاء عن الحكم قال: لا يرد حتى يعجز عن (سنتين) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مکاتب اگر کئی سالوں کی قسطیں ادا کرنے سے عاجز آجائے تو پھر اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22758، ترقيم محمد عوامة 21835)