☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت) کرنی چاہیے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت) کرنی چاہیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 21756 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ليث عن عبد الأعلى عن أبي عبد الرحمن عن علي.. ﴿وَآتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي (آتَاكُمْ) (١) ﴾ [النور: ٣٣] ، قال: (الربع) (٢) من أول نجومه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } سے مراد پہلی قسط میں ربع چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22669، ترقيم محمد عوامة 21756)
حدیث نمبر: 21757 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير عن ابن عمر أنه كره أن يضع الرجل عن مكاتبه حتى يكون في آخر نجم، مخافة أن يعجز (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آدی مکاتب پر آخرت قسط تک عاجز ہونے کے اندیشہ سے بدل کتابت لادے رکھے تو ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22670، ترقيم محمد عوامة 21757)
حدیث نمبر: 21758 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون قال: كان ابن سيرين يحب إذا كان المكاتب: أن يكتب في (الكتاب) (١) : و (احطك) (٢) من آخر نجم من نجومك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ جب مکاتب بدل کتابت کو لکھے تو (اس میں لکھوا دے کہ) میں تیری آخری قسط میں کمی کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22671، ترقيم محمد عوامة 21758)
حدیث نمبر: 21759 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن مجاهد قال: المكاتب تعطيه الربع من جميع مكاتبته، تعجلها من مالك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مکاتب جب اپنے پورے بدل کتابت کا ربع ادا کر دے تو اس کے مالک سے اس کو آزاد کروانے میں جلدی کروائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22672، ترقيم محمد عوامة 21759)
حدیث نمبر: 21760 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي شبيب (١) عن عكرمة عن ابن عباس أن (عمر) (٢) كاتب عبدًا له يكنى أبا أمية، فجاءه بنجمه حين جاء فقال: يا (أبا) (٣) أمية استعن به في مكاتبتك، فقال: يا أمير المؤمنين، لو تركته حتى يكون في آخر نجم، قال: إني أخاف أن لا أدرك (ذلك) (٤) ثم قرأ: ﴿وَآتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاكُمْ﴾ (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو مکاتب بنایا جس کی کنیت ابو امیہ تھی، جب وہ بدل کتابت کی قسط لے کر حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اے ابو امیہ! اپنے بدل کتابت میں مدد طلب کر، اس نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ! اگر آپ کو آخری قسط تک رہنے دیں (تو بہتر ہے) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ تو اس کو نہ پائے گا پھر آپ رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } تلاوت فرمائی۔ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ بدل کتابت کی پہلی قسط ہے جو اسلام میں ادا کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22673، ترقيم محمد عوامة 21760)
حدیث نمبر: 21761 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الحكم بن عطية عن محمد ابن سيرين قال: كان يعجبهم أن يدع (١) (لمكاتبه) (٢) طائفة من مكاتبته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م اس کو پسند فرماتے تھے کہ مکاتب کے بدل کتابت میں کچھ حصہ چھوڑ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22675، ترقيم محمد عوامة 21761)
حدیث نمبر: 21762 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في قوله (تعالى) (١) : ﴿وَآتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاكُمْ﴾ قال: مما أخرج اللَّه لك من مكاتبته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا رحمہ اللہ قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو کچھ اللہ پاک نے تمہارے لئے تمہارے مکاتب سے نکالا ہے (وہ مراد ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22676، ترقيم محمد عوامة 21762)
حدیث نمبر: 21763 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن عطاء قال: (تعطيه) (١) (ما) (٢) طابت به نفسك، وليس فيه شيء مُؤقّت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو آپ کا دل کرے اتنا اس کو چھوڑ دو اس میں کوئی خاص مقدار مقرر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22677، ترقيم محمد عوامة 21763)
حدیث نمبر: 21764 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے کچھ کم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22678، ترقيم محمد عوامة 21764)
حدیث نمبر: 21765 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد ﴿وَآتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاكُمْ﴾، قال: مما في يديك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے (وہ مراد ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22680، ترقيم محمد عوامة 21765)
حدیث نمبر: 21766 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن أبي عبد الرحمن أنه كاتب غلامًا فأعطاه الربع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن نے غلام کو مکاتب بنایا اور اس کو ربع عطا کردیا اور فرمایا کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے اور قرآن کریم کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22681، ترقيم محمد عوامة 21766)