☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 21743 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء عن حزام بن حكيم قال: قال لي حكيم: ابتعت طعامًا من طعام ⦗٤٦⦘ الصدقة فربحت فيه قبل أن أقبضه فأتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:" (لا تبعه) (١) حتى تقبضه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے قبضہ کرنے سے پہلے صدقات کی گندم میں سے کچھ گندم فروخت کی، مجھے اس میں نفع ہوا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبضہ کرنے سے پہلے آگے بیع مت کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22656، ترقيم محمد عوامة 21743)
حدیث نمبر: 21744 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر وابن أبي زائدة (كلاهما) (١) عن عبيد اللَّه عن نافع (عن ابن عمر) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا ابتاع أحدكم طعاما فلا (يبعه) (٣) حتى (يكيله) (٤) " (قال ابن أبي زائدة: ويقبضه) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص بیع کرے تو کیل کرنے سے پہلے بیع نہ کرے، حضرت ابن ابی زائدہ فرماتے ہیں یہ بھی فرمایا کہ جب تک قبضہ نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22657، ترقيم محمد عوامة 21744)
حدیث نمبر: 21745 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطية عن ابن عمر قال: سألته (عن السلف) (١) في الزبيب و (التمر) (٢) والحنطة والشعير، فقال: لا بأس به، ولكن لا (تبعه) (٣) حتى تقبضه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے تیل، گھی، گندم اور جَوْ کے بیعانہ کے متعلق دریافت کیا گیا آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی حرج نہیں مگر اس پر قبضہ کرنے سے قبل بیع مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22658، ترقيم محمد عوامة 21745)
حدیث نمبر: 21746 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال (١) : نبئت (أن) (٢) حكيم بن حزام كان يشتري صكاك الرزق فنهاه (عمر) (٣) أن يبيع حتى (يقبض) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے راشن کی پرچی خریدی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کو منع فرما دیا کہ اس پر قبضہ کرنے سے قبل اس کو فروخت نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22659، ترقيم محمد عوامة 21746)
حدیث نمبر: 21747 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) حدثنا محمد بن (بشر) (٢) عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر عن عمر بنحو من حديث أيوب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22660، ترقيم محمد عوامة 21747)
حدیث نمبر: 21748 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن (إسماعيل) (١) بن أبي خالد عن الشعبي (قال) (٢) : إذا ابتعت بيعا أبدا فلا (تبعه) (٣) حتى تقبضه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم کوئی چیز خریدو تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلو اس کو آگے فروخت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22661، ترقيم محمد عوامة 21748)
حدیث نمبر: 21749 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: إذا اشتريت طعاما فلا تبعه حتى تقبضه، ولا يرى (بالشرك) (١) بأسًا أو (تعطيه) (٢) الثمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم گندم وغیرہ خریدو تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلو اس کو آگے فروخت مت کرو، اور شرکت میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، یا اس کو ثمن عطاء کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22662، ترقيم محمد عوامة 21749)
حدیث نمبر: 21750 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يشتري البيع ثم يبيعه قبل أن يقبضه، (قال: لا، حتى يقبضه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مبیع خریدنے کے بعد قبضہ سے قبل آگے فروخت کرنا چاہتا ہے، فرمایا ایسا مت کرو یہاں تک کہ پہلے اس پر قبضہ کرلو پھر فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22663، ترقيم محمد عوامة 21750)
حدیث نمبر: 21751 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبيه قال: سمعت إبراهيم سئل عن الرجل يبيع البيع قبل أن يقبضه، فقال: إنما كان ذلك في (الكيل) (١) والوزن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اگر بیع کرنے کے بعد قبضہ سے پہلے آگے فروخت کر دے تو کیسا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا یہ کیلی اور وزنی میں درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22664، ترقيم محمد عوامة 21751)
حدیث نمبر: 21752 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن عمرو بن دينار عن طاوس عن ابن عباس قال: (الطعام) (١) الذي نهي عنه لا يباع حتى يقبض، وأحسب كل شيء مثل الطعام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ طعام کے بارے میں منع کیا گیا ہے کہ اس پر قبضہ کرنے سے قبل اس کو آگے فروخت نہ کرو، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر چیز کھانے کی طرح ہی ہے۔ (اس حکم میں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22665، ترقيم محمد عوامة 21752)
حدیث نمبر: 21753 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر عن ابن (جريج) (١) عن الشعبي عن (خارجة) (٢) بن زيد عن زيد بن ثابت، أنه كان ينهى الذين يبتاعون صحف (الجار) (٣) حتى (يستوفوها) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ منع فرماتے ہیں ان لوگوں کو جو پڑوسیوں (یا شریک کاروں سے) سے صحف کی بیع کرتے ہیں یہاں تک وہ سپرد کردیں (اور وہ اس پر قبضہ کرلیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22666، ترقيم محمد عوامة 21753)
حدیث نمبر: 21754 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ابتاع طعامًا فلا (يبعه) (١) حتى ⦗٤٩⦘ يكتاله" (٢) ، قلت لابن عباس: (لم قال؟) (٣) : ألا ترى أنهم (يبتاعون) (٤) (بالذهب) (٥) والطعام مرجأ (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص طعام خریدے وہ اس کو کیل کرنے سے قبل آگے فروخت نہ کرے، راوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا آپ نہیں دیکھتے کہ وہ لوگ سونے کے بدلے اس طرح خریدتے ہیں (فروخت کرتے ہیں) کہ طعام مؤخر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22667، ترقيم محمد عوامة 21754)
حدیث نمبر: 21755 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا الضحاك بن عثمان قال: أخبرني بكير بن عبد اللَّه بن الأشج عن سليمان بن يسار عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من ابتاع طعاما فلا (يبعه) (١) حتى يكتاله" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص طعام کی بیع کرے وہ کیل کرنے سے قبل اس کی بیع نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22668، ترقيم محمد عوامة 21755)