☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يشتري النخل ثم يبيعه قبل أن يصرمه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يشتري النخل ثم يبيعه قبل أن يصرمه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 21593 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سليمان بن يسار أن زيد بن ثابت والزبير بن العوام لم يريا بأسًا أن يشتري الرجل ما في رؤوس النخل إذا (أدرك) (١) ، ثم يبيعه في رؤوس النخل قبل أن يصرمه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی درخت پر جو پھل ہے اس کو خرید لے پھر اس کو کاٹنے سے قبل آگے فروخت کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22497، ترقيم محمد عوامة 21593)
Hadith No.: 21594 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس أنه كرهه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22498، ترقيم محمد عوامة 21594)
Hadith No.: 21595 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن محمد أنه قال: إذا اشترى الرجل التمر على رؤوس (النخل) (١) [فلا يبيعها حتى يقبضها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص درخت پر لگا پھل خریدے تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلے اس کو آگے فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22499، ترقيم محمد عوامة 21595)
Hadith No.: 21596 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن عكرمة أنه كان يكره إذا اشترى الثمرة على رؤوس (النخل) (١) أن يبيعها حتى يصرمها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ آدمی درخت پر لگا پھل خرید لے پھر اس کو کاٹنے سے قبل فروخت کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22500، ترقيم محمد عوامة 21596)
Hadith No.: 21597 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن هارون عن هشام عن الحسن في الرجل يشتري التمر على روؤس النخل] (١) ، قال: لا بأس أن يبيعه قبل أن يصرمه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی درخت پر لگا پھل خرید لے تو اس کو کاٹنے سے قبل آگے فروخت کرے تو کوئی حرج نہیں۔ حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ہمارے زمانے میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے، پھر جب لوگوں نے ان سے بہت زیادہ اس بارے میں پوچھنا شروع کیا تو آپ نے فرمایا: اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈال دے اس کے بدلے میں جو تمہیں شک میں نہ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22501، ترقيم محمد عوامة 21597)
Hadith No.: 21598 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن ثعلبة بن (أبي) (١) ⦗١١⦘ الفرات الأنصاري قال: (بعت) (٢) قومًا ثوبًا وارتهنت منهم رهنا إلى أجل، فلما حل الأجل اشتريت منهم نخلا (بمالي) (٣) عليهم (فقبضته) (٤) ويبسته في رؤوس النخل، فوقع (منه) (٥) (عزق) (٦) فاخذته ثم (جاؤوني) (٧) الذين باعونيه، فرغبوا إلي في (التمر) (٨) فبعته منهم إلى أجل، فأكثر الناس في ذلك فسألت سالما وقصصت عليه القصة، فقال: كان في نفسك أن تبيعه منهم؟ (قلت) (٩) : لا واللَّه ولا خطر على قلبي، فقال: لا بأس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن فرات انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک قوم کے لوگوں کو کپڑا فروخت کیا اور ایک خاص مدت کے لئے پیسے رہن رکھوا دئیے، جب مقررہ مدت مکمل ہوگئی تو ان پیسوں کے بدلے میں ان سے کھجور کے درخت خرید لئے، اور ان پر قبضہ کرلیا اور اس کے پھل کو درخت پر ہی سکھایا، وہ خوشے بن کر پھل دار بن گئے تو میں نے ان کو اتار لیا، پھر جن لوگوں نے مجھے فروخت کیا تھا وہ میرے پاس آئے اور اس پھل کی طرف رغبت کرنے لگے، میں نے وہ پھل ان کو ایک مقررہ مدت کے لئے فروخت کردیا، اس بارے میں لوگوں نے بہت سی باتیں کیں تو میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا اور ان کو یہ سارا قصہ سنایا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تمہارے دل میں تھا کہ میں دوبارہ انہی کو فروخت کروں گا؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں خدا کی قسم میرے دل میں یہ خیال بھی نہ گذرا تھا، آپ نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں، پھر میں نے حضرت قاسم رحمہ اللہ سے دریافت کیا؟ آپ نے بھی دریافت کیا کہ کیا تمہارے دل میں یہ خیال تھا کہ دوبارہ انہی کو فروخت کروں گا؟ میں نے عرض کیا نہیں خدا کی قسم میرے دل میں یہ خیال بھی نہ آیا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22503، ترقيم محمد عوامة 21598)
Hadith No.: 21599 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن هارون بن (موسى) (١) النحوي قال: أخبرني الزبير بن (خريت) (٢) عن عكرمة في الرجل يشتري ثمرة النخل، قال: لا يبيعه حتى يصرمه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اگر کھجور کا درخت خریدے، آپ نے فرمایا کہ جب تک پھل نہ کاٹ لے آگے فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22505، ترقيم محمد عوامة 21599)