☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في نثر (الجوز) والسكر في العرس
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في نثر (الجوز) والسكر في العرس
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 21521 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين قال: شهدت (ملاك) (١) عباس بن تمام بن (عباس) (٢) بن عبد المطلب ومعنا عكرمة، فجاؤوا باللوز والسكر لينثروه، فقال عكرمة: ائتونا به على الأطباق فلنأخذ منه حاجتنا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں عباس بن تمام کی شادی میں شریک تھا۔ ہمارے ساتھ حضرت عکرمہ بھی تھے۔ کچھ لوگ بادام اور شیرینی وغیرہ لائے تاکہ اسے بکھیریں اور لوگوں کی طرف اچھالیں۔ حضرت عکرمہ نے فرمایا کہ یہ چیزیں پلیٹوں میں لاؤ تاکہ ہم اپنی ضرورت کے مطابق لے لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22416، ترقيم محمد عوامة 21521)
Hadith No.: 21522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا (بالنهاب) (١) في العرسات والولائم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شادیوں اور ولیموں وغیرہ میں شیرینی وغیرہ بکھیرنے اور ایک دوسرے سے چھین کر کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22417، ترقيم محمد عوامة 21522)
Hadith No.: 21523 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس (١) عن ابن سيرين أنه كان يحب أن يؤتى به على الأطباق، فينالون منه حاجتهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ پسند فرماتے تھے کہ شرینی وغیرہ کو پلیٹوں میں لایا جائے تاکہ اس میں سے لوگ بقدر حاجت لے لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22418، ترقيم محمد عوامة 21523)
Hadith No.: 21524 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن الشعبي أنه كان لا يرى (به) (١) بأسًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ بھی اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22419، ترقيم محمد عوامة 21524)
Hadith No.: 21525 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه (قال) (١) : يأخذه الصبيان] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں سے بچے اٹھا لیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22420، ترقيم محمد عوامة 21525)
Hadith No.: 21526 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن موسى ابن (عبد اللَّه) (١) بن يزيد قال: (دعي) (٢) عبد الرحمن بن أبي ليلى إلى عرس، فجاؤوا بسكر لينثروه، فقال: أقسموه بينهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ کو ایک شادی میں بلایا گیا، اس شادی میں لوگ لٹانے کے لئے شیرینی لے کر آئے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ شیرینی ان کے درمیان تقسیم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22421، ترقيم محمد عوامة 21526)
Hadith No.: 21527 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن موسى (ابن) (١) (عبد اللَّه) (٢) بن يزيد الأنصاري قال: شهدت ملاكا، فجيء بسكر لينثروه ⦗٥٣٢⦘ فقال عبد الرحمن بن أبي ليلى: (ضعوه) (٣) (فاقسموه) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ ابن یزید انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک شادی میں تھا، لوگ شیرینی بکھیرنے لگے تو حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ نے فرمایا (لٹاؤ مت) اس کو رکھ دو اور تقسیم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22422، ترقيم محمد عوامة 21527)
Hadith No.: 21528 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه عن المسيب بن رافع عن عبد اللَّه بن يزيد الخطمي في نثر الجوز قال: إن وضعتموه أصبنا منه، وإن نثرتموه لم نصب منه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید الخطمی رحمہ اللہ بادام وغیرہ لٹانے کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر آپ لوگ وہ رکھ دو گے تو ہم ان تک پہنچ جائیں گے اور اگر آپ لوگ لٹاؤ گے تو ہم اس تک نہ پہنچ پائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22423، ترقيم محمد عوامة 21528)
Hadith No.: 21529 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: أدركت رجالا صالحين يكرهون أكل ما نثر] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے کئی صالح لوگوں کو پایا جو لوٹی ہوئی چیز کھانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22424، ترقيم محمد عوامة 21529)
Hadith No.: 21530 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم أنه كره انتهاب الجوز والسكر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بادام اور شیرینی لٹانے کو ناپسند کرتے تھے، حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے، بیشک اس کو ناپسند اس لئے کیا گیا ہے کہ شریف آدمی کا نفس اس کو پسند نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22425، ترقيم محمد عوامة 21530)
Hadith No.: 21531 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن (أبي) (١) حصين (عن خالد بن سعد) (٢) عن أبي مسعود الأنصاري أنه كان إذا نثر على الصبيان منع صبيانه (واشترى) (٣) لهم (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب بچوں پر چیزیں لٹائی جا رہی ہوتیں تو یہ بچوں کو ان کے لینے سے منع فرماتے اور ان کو خرید کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22427، ترقيم محمد عوامة 21531)
Hadith No.: 21532 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن سفيان عن أبي ⦗٥٣٣⦘ حصين عن خالد بن (سعد) (١) أن أبا مسعود كره نهاب السكر على الصبيان (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن سعد بچوں پر شیرینی وغیر لٹانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22428، ترقيم محمد عوامة 21532)
Hadith No.: 21533 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن الحكم قال: كنت (١) بين إبراهيم والشعبي فسئل عن نهاب السكر في العرس فكرهه إبراهيم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، اُن دونوں حضرات سے شادی میں شیرینی وغیرہ لٹانے کے متعلق دریافت کیا گیا، حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے اس کو ناپسند فرمایا، جبکہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22429، ترقيم محمد عوامة 21533)
Hadith No.: 21534 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن غنبسة عن الشعبي أنه لم ير به بأسًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے، اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس کو ناپسند کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22431، ترقيم محمد عوامة 21534)
Hadith No.: 21535 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عكرمة أن كره نثر السكر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ شیرینی وغیرہ لٹانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22433، ترقيم محمد عوامة 21535)
Hadith No.: 21536 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عطاء أنه كره نثر السكر] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رضی اللہ عنہ بھی اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22434، ترقيم محمد عوامة 21536)