☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 21396 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد اللَّه بن عطاء عن ابن (بريدة) (١) عن أبيه قال: جاءت امرأة إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: إني تصدقت على أمي بجارية فماتت أمي، وبقيت الجارية، فقال لها:"وجب أجرك ورجعت إليك في الميراث" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں نے اپنی والدہ پر ایک باندی صدقہ کی تھی، میری والدہ کا انتقال ہوگیا اور باندی میرے پاس رہ گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیرا اجر پورا ہوگیا اور وہ باندی وراثت میں تیری طرف لوٹ آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22284، ترقيم محمد عوامة 21396)
حدیث نمبر: 21397 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن حميد بن هلال أن رجلًا منهم تصدق على أمه بأمة فكاتبتها ثم توفيت أمه، فسأل عمران بن حصين فقال: أنت ترث أمك، وإن شئت وجهتها في الوجه الذي كنت وجهتها فيه، قال حميد: فلقد رأيتها يقال لها: (لبيبة) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ھلال رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو باندی صدقہ کی، اس کی والدہ نے اس باندی کو مکاتبہ بنا لیا، پھر اس کا انتقال ہوگیا تو باندی وراثت میں دوبارہ اسی کو مل گئی، اس شخص نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تو اپنی والدہ کے ترکہ کا وارث بنے گا، اور اگر تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کرنا چاہے جو پہلے کرتا تھا تو کرسکتا ہے۔ حضرت حمیدّ فرماتے ہیں کہ اس کا نام لبیبہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22285، ترقيم محمد عوامة 21397)
حدیث نمبر: 21398 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يتصدق بالصدقة ثم يرثها، قال: إذا ردها (إليه) (١) كتاب اللَّه فلا بأس بها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کوئی چیز صدقہ کرے پھر وہ اس کو وراثت میں واپس مل جائے: فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ کے حکم کے مطابق اس کو مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22286، ترقيم محمد عوامة 21398)
حدیث نمبر: 21399 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يقول في الصدقة إذا ورثها (١) : يجعلها في مثل الوجه الذي كانت فيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی صدقہ کرنے کے بعد وراثت میں دوبارہ اس کا مالک بن جائے تو جو اس کے ساتھ پہلے کرتا تھا وہی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22288، ترقيم محمد عوامة 21399)
حدیث نمبر: 21400 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن العوام عن إبراهيم التيمي مثل ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم التیمی رحمہ اللہ سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22289، ترقيم محمد عوامة 21400)
حدیث نمبر: 21401 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن حصين عن الشعبي عن شريح أنه كان لا يرى بأسًا أن يأكلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ اس کو کھالیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22290، ترقيم محمد عوامة 21401)
حدیث نمبر: 21402 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يأكلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22291، ترقيم محمد عوامة 21402)
حدیث نمبر: 21403 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن سيار عن الشعبي قال: كل فإن اللَّه لم يكن ليطعمك حرامًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کو کھالو، اللہ تعالیٰ نے اس کا کھانا تم پر حرام نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22292، ترقيم محمد عوامة 21403)
حدیث نمبر: 21404 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن داود عن عامر عن مسروق قال: ما رد عليك سهام الفرائض فهو لك حلال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو چیز بھی میراث میں حصہ بن کر آپ کو ملے اس کا کھانا آپ کے لئے حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22293، ترقيم محمد عوامة 21404)
حدیث نمبر: 21405 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم التيمي أن عمر كان إذا كانت صدقة فردها عليه حق -يرى أن يوجهها في مثل ما كانت (فيه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم التیمی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی چیز صدقہ کرتے اور وہ میراث میں ان کو اگر واپس مل جاتی تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کرتے (اس کے ساتھ اسی طرح پیش آتے) جس میں وہ پہلے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22294، ترقيم محمد عوامة 21405)
حدیث نمبر: 21406 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (عن) (١) العوام عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا ردها إليه حق فلا بأس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر وہ وراثت میں واپس آپ کو مل جائے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22295، ترقيم محمد عوامة 21406)
حدیث نمبر: 21407 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي في الرجل يتصدق بالصدقة ثم يرثها قال: إن السهام لم (تزدها) (١) إلا حلالًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو صدقہ کرے پھر وہی چیز اس کو میراث میں مل جائے تو میراث میں اس کا حصہ اس میں حلّت کے علاوہ کسی چیز کا اضافہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22296، ترقيم محمد عوامة 21407)
حدیث نمبر: 21408 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يتصدق بالصدقة ثم (ترجع) (١) إليه (في) (٢) الميراث (قال) (٣) : يجعلها (من) (٤) حصة غيره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص صدقہ کرے پھر وہی چیز وراثت میں اس کو واپس مل رہی ہو تو اس کو کسی دوسرے وارث کے حصہ میں ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22297، ترقيم محمد عوامة 21408)
حدیث نمبر: 21409 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (مزرع) (١) قال: سألت الشعبي عنها فقال: إن أخذها فلا بأس، وإن أمضاها أفضل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مُزرّع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اگر تو اپنے حصہ میں لے لے تو کوئی حرج نہیں، اور اگر چھوڑ دے تو یہ افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22298، ترقيم محمد عوامة 21409)
حدیث نمبر: 21410 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن إبراهيم قال: يجعلها في مثلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسی کے مثل میں اس کو رکھے گا (دوبارہ صدقہ کر دے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22299، ترقيم محمد عوامة 21410)
حدیث نمبر: 21411 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سليمان التيمي عن أبي ⦗٥٠٥⦘ عثمان قال: قال عمر: السائبة والصدقة ليومهما (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ منت والی اونٹنی اور صدقہ اسی دن کے لئے ہیں۔ (قیامت کے دن کے لئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22300، ترقيم محمد عوامة 21411)