☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حجام کی کمائی کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← حجام کی کمائی کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 21372 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: قلت لعكرمة: (لم) (١) كره كسب الحجام، قال: لا يكره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حجام کی کمائی کو کیوں ناپسند کیا گیا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو ناپسند نہیں کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22260، ترقيم محمد عوامة 21372)
حدیث نمبر: 21373 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه عن رجل عن أبي قلابة قال: لولا أن الحجام (يمص) (١) الدم لم أر به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر حجام خون نہیں چوستا تو میں اس کمائی میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22261، ترقيم محمد عوامة 21373)
حدیث نمبر: 21374 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زيد (١) أبي أسامة قال: سألت سالمًا والقاسم عن كسب الحجام فلم (يريا) (٢) به بأسًا (وتلوا) (٣) : ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ﴾ [الأنعام: ١٤٥] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ اور حضرت قاسم رحمہ اللہ سے حجام کی کمائی کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ دونوں حضرات نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا اور قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرمائی: { قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إلَیَّ مُحَرَّمًا عَلَی طَاعِمٍ یَطْعَمُہُ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22262، ترقيم محمد عوامة 21374)
حدیث نمبر: 21375 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الوليد بن عيسى عن أبيه أن عثمان بن عفان قال: ما (تعجبني) (١) غلة الحجام والحمام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حجام اور حمّام کی اجرت اور کمائی پسند نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22263، ترقيم محمد عوامة 21375)
حدیث نمبر: 21376 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة قال: كان للحارث غلام حجام] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث رحمہ اللہ کا ایک غلام تھا جو حجام تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22264، ترقيم محمد عوامة 21376)
حدیث نمبر: 21377 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه أنه سئل عن كسب الحجام فلم ير به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے حجامت کے کمائی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رحمہ اللہ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22265، ترقيم محمد عوامة 21377)
حدیث نمبر: 21378 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (حرام) (١) بن سعد بن محيصة أن أباه سأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن كسب الحجام، فنهاه عنه فلم يزل يكلمه حتى قال: أعلفه ناضحك، أو أطعمه رقيقك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حرام بن سعد بن محیّصۃ رحمہ اللہ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حجام کی کمائی کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا، وہ مسلسل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کلام کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُن پیسوں سے اونٹ کو چارہ ڈال دو یا غلام کو کھلا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22266، ترقيم محمد عوامة 21378)
حدیث نمبر: 21379 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حميد عن أنس قال: احتجم (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأعطاه صاعين من طعام وكلم أهله (فخففوا) (٢) عنه من غلته (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابو طیبہ حجام سے پچھنے لگوائے اور اس کو دو صاع کھانا عطاء فرمایا اور اس کے گھر والوں سے بات فرمائی انہوں نے اس کے غلہ میں تخفیف کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22267، ترقيم محمد عوامة 21379)
حدیث نمبر: 21380 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن أبي ليلى (عن) (١) نافع عن ابن عمر أن أبا طيبة حجم النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فسأله) (٢) :"كم خراجك؟" قال: (ثلاثة) (٣) آصع، قال: فوضع عنه من خراجه صاعا وأعطاه (أجره) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ابو طیبہ نامی حجام سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس سے پوچھا تیری کتنی اجرت ہے؟ اس نے عرض کیا تین صاع۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سے ایک صاع کم کرو ا کر اس کو اس کا اجر (دو صاع) عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22268، ترقيم محمد عوامة 21380)
حدیث نمبر: 21381 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عطاء قال: كان لا يرى بكسب الحجام (بالجلمين) (١) بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حجام کی کمائی میں کوئی حرج نہیں ہے جو وہ قینچی کے ساتھ کمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22269، ترقيم محمد عوامة 21381)
حدیث نمبر: 21382 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن ابن سيرين عن (ابن) (١) عباس قال: احتجم النبي صلى الله عليه و آله وسلم وآجر الحجام، ولو كان حراما لم يعطه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور حجام کو اجرت دی، اگر حجام کی کمائی حرام ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو عطا نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22270، ترقيم محمد عوامة 21382)
حدیث نمبر: 21383 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر عن ابن جريج عن عطاء قال: دخلت على ابن عباس وغلام له يحجمه قال: (قلت) (١) : يا (أبا) (٢) عباس: ما تصنع بخراج هذا؟ قال: آكله وأوكله، وأشار بيده إلى (فيه) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا ایک غلام آپ رضی اللہ عنہان کا غلام ان کی حجامت کر رہا تھا۔ میں نے سوال کیا کہ آپ اس اجرت کا کیا کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اس کو خود بھی کھاؤں گا اور اس کو بھی کھلاؤں گا۔ انہوں نے اپنے ہاتھ سے غلام کے منہ کی طرف اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22271، ترقيم محمد عوامة 21383)
حدیث نمبر: 21384 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو (جناب) (١) عن أبي جميلة (الطُهَوي) (٢) قال: سمعت (عليًا) (٣) يقول: احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم [ثم قال للحجام حين فرغ:"كم خراجك؟" قال: صاعان، قال: فوضع عنه صاعًا قال: فأمرني فأعطيته صاعًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے پھر حجام سے دریافت کیا کہ تیری اجرت کتنی ہے؟ اس نے عرض کیا کہ دو صاع۔ حجام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ایک صاع کم کردیا۔ حضور 5 نے مجھے حکم دیا اور میں نے اس کو ایک صاع دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22272، ترقيم محمد عوامة 21384)
حدیث نمبر: 21385 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يزيد بن إبراهيم عن (ابن سيرين عن) (١) ابن عباس قال: احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) وآجره، ولو كان به بأس لم يعطه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس کو اجرت دی اور اگر ا س کمائی میں کوئی حرج ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو عطا نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22273، ترقيم محمد عوامة 21385)
حدیث نمبر: 21386 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عُليّ (بن) (١) رباح عن أبيه قال: كنت عند ابن عباس فأتته امرأة فقالت: إني امرأة من أهل العراق ولي غلام حجام، ويزعم أهل العراق أني آكل ثمن الدم، فقال: إنهم لا يزعمون شيئًا، إنما تأكلين خراج غلامك، ولست تأكلين ثمن الدم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں ایک خاتون حاضر ہوئی اور عرض کیا میں عراق سے ہوں، میرا ایک غلام ہے جو حجامت کرتا ہے، عراق کے لوگوں کا خیال ہے کہ میں خون کی کمائی کھاتی ہوں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کچھ بھی گمان نہیں کرتے، تو اپنے غلام کی کمائی کھاتی ہے، خون کی کمائی نہیں کھاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22274، ترقيم محمد عوامة 21386)
حدیث نمبر: 21387 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (عمر) (١) بن فروخ عن حبيب بن الزبير عن عكرمة، قال: احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأعطى الحجام عمالته دينارًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور حجام کو مزدوری میں ایک دینار عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22275، ترقيم محمد عوامة 21387)
حدیث نمبر: 21388 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (معمر) (١) بن (سام) (٢) عن أبي جعفر قال: لا بأس أن يحتجم الرجل ولا يشارط.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آدمی پچھنے لگوائے اور حجام کے ساتھ شرط نہ لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22276، ترقيم محمد عوامة 21388)
حدیث نمبر: 21389 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن سعيد قال: سمعت أبا هريرة يقول: هو سحت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں حجام کی کمائی رشوت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22277، ترقيم محمد عوامة 21389)
حدیث نمبر: 21390 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (سفيان) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون كسب الحجام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان، حضرت منصور اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ حجام کی کمائی کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22278، ترقيم محمد عوامة 21390)
حدیث نمبر: 21391 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) ابن أبي ليلى عن عطاء عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن كسب الحجام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجام کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22279، ترقيم محمد عوامة 21391)