☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 21287 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة يبلغ به النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا (يبع) (١) حاضر لباد" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہری کی بیع دیہاتی کے لئے جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22163، ترقيم محمد عوامة 21287)
حدیث نمبر: 21288 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الزبير سمع جابرًا يقول: قال (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يبيع حاضر لباد، (دعوا) (٢) الناس يرزق اللَّه بعضهم من بعض" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے، لوگوں کو چھوڑو، اللہ تعالیٰ تمہارے بعض کے ذریعہ بعضوں کو رزق دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22164، ترقيم محمد عوامة 21288)
حدیث نمبر: 21289 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب قال: حدثني مسلم (الخياط) (١) عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن بيع حاضر لباد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیہاتی کے لئے شہری آدمی کی بیع کو منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22165، ترقيم محمد عوامة 21289)
حدیث نمبر: 21290 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يشتري من الأعرابي (للأعرابي) (١) قال: فقيل له: فيشتري منه للمهاجر؟ قال: لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ دیہاتی شخص سے دیہاتی خریدے، آپ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ مہاجر اس سے خرید کرسکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22166، ترقيم محمد عوامة 21290)
حدیث نمبر: 21291 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن مسلم (الخياط) (١) سمع أبا هريرة يقول: نهى أن يبيع حاضر لباد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22167، ترقيم محمد عوامة 21291)
حدیث نمبر: 21292 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (عن إبي هريرة) (١) عن النبي ﵇ قال:"لا يبيع حاضر لباد" (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہری دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22169، ترقيم محمد عوامة 21292)
حدیث نمبر: 21293 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: ليس به بأس اليوم إنما أراد النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يصيب الناس غرة أهل البادية لما قدم المدينة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آج کل ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک حضور 5 نے اس لیے منع کیا تھا کہ جب دیہاتی لوگ مدینہ میں آئیں تو لوگ ان کے بھولے پن کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں آج کل بھی یہ ٹھیک اور درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22170، ترقيم محمد عوامة 21293)
حدیث نمبر: 21294 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن ابن سيرين عن أنس قال: لا يبيع حاضر لباد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ شہری دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22172، ترقيم محمد عوامة 21294)
حدیث نمبر: 21295 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي موسى عن الشعبي قال: كان المهاجرون يكرهون بيع حاضر لباد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مہاجرین ناپسند فرماتے تھے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع کرے، حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک میں ایسا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22173، ترقيم محمد عوامة 21295)
حدیث نمبر: 21296 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: قال عمر: دلوهم على الطريق وأخبروهم بالسعر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ راستے کی طرف ان کی راہنمائی کردو اور ان کو نرخ کی خبر دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22175، ترقيم محمد عوامة 21296)
حدیث نمبر: 21297 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن إياس (بن) (١) (دغفل) (٢) قال: قرئ علينا كتاب عمر بن عبد العزيز: لا (يبيع) (٣) حاضر لباد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن دغفل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا مکتوب پڑھا گیا، جس میں تحریر تھا کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22176، ترقيم محمد عوامة 21297)
حدیث نمبر: 21298 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (خثيم) (١) قال: قلت لعطاء: قوم من الأعراب يقدمون علينا (فأشتري) (٢) لهم؟ قال: لا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن خثیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ کچھ دیہاتی ہمارے پاس آتے ہیں ہم ان سے خریدتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22177، ترقيم محمد عوامة 21298)
حدیث نمبر: 21299 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يعجبهم أن يصيبوا من الأعراب رخصة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ دیہاتیوں سے ان کو رخصت اور نرمی پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22178، ترقيم محمد عوامة 21299)
حدیث نمبر: 21300 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن (الحسن) (١) (و) (٢) ابن سيرين عن أنس بن مالك قال: نهينا أن يبيع حاضر لباد، وإن كان أخاه لأبيه وأمه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع کرے، اگرچہ وہ اس کا حقیقی بھائی ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22179، ترقيم محمد عوامة 21300)