☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 21270 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يقول في العبد المأذون له في التجارة: إذا كان عليه دين فأعتقه مولاه، (قال) (١) : يسعى لهم العبد في دينهم، لم يزده العتق إلا صلاحًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ عبد مأذون کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر اس کے ذمہ قرض ہو اور اس کا آقا اس کو آزاد کر دے، تو غلام قرض خواہوں کے قرض ادا کرنے کی کوشش کرے گا، آزادی نے اس کی صلاحیت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22145، ترقيم محمد عوامة 21270)
حدیث نمبر: 21271 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد في الرجل يأذن لعبده فيدان ثم يعتقه مولاه، قال: يضمن مولاه القيمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایسا غلام کہ جس کو آقا نے تجارت کی اجازت دی ہو پھر وہ مقروض ہوجائے اور اس کا آقا بھی اس کو آزاد کر دے۔ اس غلام کے بارے میں حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا آقا اس غلام کی قیمت کا ضامن ہوگا۔ اور حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے قرض خواہ جو قرض باقی بچا ہے اس میں اس کے پیچھے لگے رہیں گے جب تک وہ ادا نہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22146، ترقيم محمد عوامة 21271)
حدیث نمبر: 21272 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في الرجل يفلس فيعتقه سيده: أن عتقه جائز ويضمن السيد ثمنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اما م زہری رحمہ اللہ اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جو مفلس ہوجائے اور اس کا آقا اس کو آزاد کر دے، فرماتے ہیں کہ اس کا آزاد کرنا جائز ہے اور آقا اس کی قیمت کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22148، ترقيم محمد عوامة 21272)
حدیث نمبر: 21273 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن جرير بن حازم عن حماد قال: إن أعتقه سيده فالدين على سيده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آقا اس کو آزاد کر دے تو قرض کی ادائیگی کا ذمہ دار اس کا آقا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22149، ترقيم محمد عوامة 21273)
حدیث نمبر: 21274 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان، عن منصور ومغيرة، عن إبراهيم قال: يسعى (للغرماء) (١) لم يزده العتق إلا صلاحًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ قرض خواہوں کی قرض کی ادائیگی کے لئے کوشش کرے گا، اور آزادی نے اس کی صلاحیت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22150، ترقيم محمد عوامة 21274)