☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يعتق بعض مملوكه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يعتق بعض مملوكه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 21089 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن أبان بن (تغلب) (١) عن الحارث (عن) (٢) إبراهيم، وغيره عن إبراهيم قال: من أعتق شقصًا له في مملوك له، (فكان) (٣) له كله أو بعضه فهو عتيق كله.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنے غلام کے کچھ حصے کو آزاد کیا، اس کا کچھ حصہ تھا یا سارا تھا، وہ غلام سارے کا سارا آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21948، ترقيم محمد عوامة 21089)
حديث رقم: 21090 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن عاصم عن ابن عباس في رجل قال: لجاريته: فرجك حر، قال: هي حرة، وإذا (أعتق) (١) منها (شيئًا) (٢) فهي حرة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی باندی سے کہا کہ تیری شرمگاہ آزاد ہے، تو وہ آزاد ہوجائے گی، اسی طرح اگر اس کے جسم کے کسی ایک حصے کو آزاد کیا تو وہ ساری کی ساری آزاد ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21949، ترقيم محمد عوامة 21090)
حديث رقم: 21091 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد بن سلمة قال: جاء رجل إلى عمر وهو بعرفة فقال: إني اعتقت ثلث عبدي، فقال عمر: هو حر كله، ليس (للَّه) (١) شريك (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن سلمہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ عرفہ میں تھے، اس آدمی نے کہا کہ میں نے اپنے غلام کا ایک تہائی حصہ آزاد کردیا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ سارے کا سارا آزاد ہوگیا، اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21950، ترقيم محمد عوامة 21091)
حديث رقم: 21092 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر (عن) (١) عامر قال: إذا أعتق بعضه فهو حر كله] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب کسی نے اپنے غلام کا کچھ حصہ آزاد کیا تو وہ سارے کا سارا آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21951، ترقيم محمد عوامة 21092)
حديث رقم: 21093 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي في رجل أعتق ثلث عبده، قال: يسعى له في الثلثين ولا يضمن (لبقيته) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنے غلام کا ایک تہائی آزاد کیا تو وہ دو ثلث کی آزادی کی کوشش کرے، ایک ثلث کا ضامن نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21952، ترقيم محمد عوامة 21093)
حديث رقم: 21094 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن أبي المليح أن رجلا أعتق ثلث غلام له، فرفع (ذلك) (١) إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"هو حر، ⦗٤٢٩⦘ ليس (للَّه) (٢) شريك" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کا ایک تہائی حصہ آزاد کردیا، یہ معاملہ حضور 5 کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے فرمایا کہ وہ سارے کا سارا آزاد ہے، اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21953، ترقيم محمد عوامة 21094)
حديث رقم: 21095 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل قال لغلامه: نصفك حر، قال: إن كان كما (يقولون) (١) الضمان حق، فهو عتيق، وكان (من) (٢) رأي الحكم أن يعتقه،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام سے کہے کہ تیرا آدھا حصہ آزاد ہے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ ضمان حق ہے وہ آزاد ہوجائے گا۔ حضرت حکم کی رائے یہ تھی کہ اسے آزاد کر دے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کے نصف کو آزاد کر دے اور باقی کے لیے وہ کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21954، ترقيم محمد عوامة 21095)
حديث رقم: 21096 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: قال علي: يعتق الرجل ما شاء من غلامه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے غلام کے جتنے حصے کو چاہے آزاد کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21956، ترقيم محمد عوامة 21096)
حديث رقم: 21097 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن إسماعيل عن الحسن قال: إذا أعتق (في) (٢) عبده قليلًا أو كثيرًا فهو عتيق، وإذا طلق من امرأته إصبعا أو أكثر من ذلك فهي طالق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنے غلام کو تھوڑا یا زیادہ آزاد کیا تو وہ سارے کا سارا آزاد ہوجائے گا، اور جب اس نے اپنی بیوی کو ایک انگلی یا اس سے زیادہ طلاق دی تو اسے طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21957، ترقيم محمد عوامة 21097)