☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 21082 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤١ - [حدثنا أبو بكر (قال: أنا أبو الأحوص عن) (١) طارق عن سعيد ⦗٤٢٦⦘ ابن المسيب أنه كره الرطب بالتمر مثلا بمثل، (وقال: الرطب منتفخ، (والتمر يابس) ) (٢) (٣) ] (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کے لینے کو مکروہ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ کچی کھجور پھولی ہوتی ہے اور پکی خشک ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21941، ترقيم محمد عوامة 21082)
حدیث نمبر: 21083 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم [قال: كان يكره أن يشترى الرطب بالتمر اليابس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کچی کھجور کے بدلے پکی خشک کھجور کے خریدنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21942، ترقيم محمد عوامة 21083)
حدیث نمبر: 21084 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم] (١) قال: لا (تشتر) (٢) الرطب باليابس (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور نہیں خریدی جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21943، ترقيم محمد عوامة 21084)
حدیث نمبر: 21085 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن (أبي) (١) زائدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن بيع (الثمر) (٢) بالتمر كيلا، وعن بيع العنب بالزبيب كيلا، وعن بيع الزرع بالحنطة كيلا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچی کھجوروں کی بیع پکی کھجور کے بدلے انگور کی بیع کشمش کے بدلے اور کھیتی کی بیع گندم کے بدلے ماپ کر کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21944، ترقيم محمد عوامة 21085)
حدیث نمبر: 21086 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن زائدة بن قدامة عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أنه كره الرطب بالتمر وقال: هو أقلهما في المكيال أو في القفيز (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کی بیع کو مکروہ قرار دیا وہ فرماتے ہیں کہ وہ وزن میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21945، ترقيم محمد عوامة 21086)
حدیث نمبر: 21087 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن عبد اللَّه بن يزيد (عن زيد) (١) (أبي عياش) (٢) قال: سألت سعدًا عن السلت بالذرة فكرهه (و) (٣) قال: سئل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الرطب بالتمر فقال:"ينقص إذا جف؟" فقالوا: نعم، فكرهه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد سے سوال کیا کہ بغیر چھلکے والے سفید جو کو مکئی کے بدلے لیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا تازہ کھجور کو پکی کھجور کے بدلے بیچا جاسکتا ہے؟ آپ نے سوال کیا کہ کیا تازہ کھجور خشک ہوجانے کے بعد کم ہوجائے گی؟ لوگوں نے ہاں میں جواب دیا تو آپ نے اس درست قرار نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21946، ترقيم محمد عوامة 21087)
حدیث نمبر: 21088 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن أشعث عن الحكم أنه كره (الرطب بالتمر اليابس) (١) مثلًا بمثل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم نے تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے برابر سرابر دینے کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21947، ترقيم محمد عوامة 21088)