☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مدبر غلام کی بیع کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← مدبر غلام کی بیع کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 21046 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وأبو خالد عن حجاج عن الحسن بن (حكيم) (١) عن زيد بن ثابت (٢) ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت اور حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کو بیچا نہیں جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21904، ترقيم محمد عوامة 21046)
حدیث نمبر: 21047 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وأبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: المدبرة لا يبيعها سيدها، ولا يزوجها، ولا يهبها، وولدها بمنزلتها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کو نہ تو اس کا آقا بیچ سکتا ہے، نہ اس کی شادی کراسکتا ہے اور نہ اسے ہبہ کرسکتا ہے، اس کا بچہ اسی کے حکم میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21906، ترقيم محمد عوامة 21047)
حدیث نمبر: 21048 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عثمان بن حكيم قال: سألت سالما: أيحل لي أن أبيعها؟ قال: لا، قلت: أمهرها؟ قال: لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے سوال کیا کہ کیا میرے لئے اسے بیچنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، میں نے سوال کیا کہ کیا میں اس کی شادی کراسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21907، ترقيم محمد عوامة 21048)
حدیث نمبر: 21049 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن (حصين) (١) عن الشعبي قال: المعتق عن دبر بمنزلة الملوك إلا أنه لا يباع ولا يوهب، (فإن) (٢) مات مولاه عتقُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مدبر غلام عام غلام کی طرح ہے، سوائے اس کے کہ اسے بیچا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اسے ہبہ کیا جاسکتا ہے، جب اس کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21908، ترقيم محمد عوامة 21049)
حدیث نمبر: 21050 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كره بيع المعتق عن دبر [ [إلا أن يصيب صاحبَه فقرٌ شديد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کو بیچنا درست نہیں، البتہ اگر اس کے مالک کو شدید فقر لاحق ہوجائے تو پھر اسے بیچا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21909، ترقيم محمد عوامة 21050)
حدیث نمبر: 21051 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أنه كره بيع المعتق عن دبر] ] (١) إلا من نفسه] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد نے مدبر غلام کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے، البتہ اگر وہ خود راضی ہو تو درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21910، ترقيم محمد عوامة 21051)
حدیث نمبر: 21052 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن أيوب وهشام عن محمد قال: لا يباع المدبر إلا من نفسه] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کو نہیں بیچا جاسکتا البتہ اگر وہ خودراضی ہو تو بیچ سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21911، ترقيم محمد عوامة 21052)
حدیث نمبر: 21053 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء قال: لا يبيعها إلا أن يحتاج إلى ثمنها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو بیچ نہیں سکتا البتہ اگر اس کی قیمت کی احتیاج ہو تو بیچ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21912، ترقيم محمد عوامة 21053)
حدیث نمبر: 21054 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سلمة بن كهيل عن عطاء وأبي الزبير عن جابر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم باع (مدبرًا) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مدبر غلام کو فروخت فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21913، ترقيم محمد عوامة 21054)
حدیث نمبر: 21055 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر أن رجلًا دبر غلامًا فباعه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من ابن النحام: غلامًا قبطيا مات عام أول في إمارة ابن الزبير (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر بنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ابن نحام سے خرید لیا۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جس کا انتقال حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی امارت کے ابتدائی دنوں میں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21914، ترقيم محمد عوامة 21055)
حدیث نمبر: 21056 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن أيوب عن نافع (أن) (١) ابن عمر كره بيع المدبر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مدبر کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21915، ترقيم محمد عوامة 21056)