☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 20676 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥١٦ - حدثنا (شريك) (١) عن جابر عن أبي جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا خرج أمر (عليًا) (٢) أن (يثلم) (٣) الحيطان (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضور 5 جب کسی باغ کے پاس سے گذرتے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کی دیواروں کے کنارے توڑنے کا حکم دیتے تاکہ پھل کھانے والا اندر جاسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21516، ترقيم محمد عوامة 20676)
حدیث نمبر: 20677 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥١٧ - حدثنا معتمر بن سليمان قال: سمعت ابن (١) (حكم) (٢) يقول: (حدثتني جدتي) (٣) عن (عم) (٤) أبي: رافع بن عمرو الغفاري قال: كنت (وأنا ⦗٣٢٧⦘ غلام) (٥) أرمي نخل (الأنصار) (٦) فقيل للنبي ﵇: إن ها هنا (غلاما) (٧) يرمي نخلنا فأتي (٨) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٩) فقال:"يا غلام! لم (ترمي) (١٠) النخل؟" قلت: آكل، قال:"فلا ترم النخل، وكل مما سقط في أسفلها"، ثم مسح رأسي، وقال:"اللهم اشبع بطنه" (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن عمرو غفاری کہتے ہیں کہ میں چھوٹا لڑکا تھا اور انصار کے درختوں پر پھل اتارنے کے لیے پتھر مارتا تھا، حضور 5 سے ذکر کیا گیا کہ ایک لڑکا ہمارے درختوں پر پتھر مارتا ہے، پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اے لڑکے! تم درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟ میں نے کہا کہ میں کھجوریں کھانا چاہتا ہوں، حضور 5 نے فرمایا کہ درختوں پر پتھر نہ مارو، جو نیچے گریں وہ کھالو، پھر آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ اے اللہ اس کا پیٹ بھر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21517، ترقيم محمد عوامة 20677)
حدیث نمبر: 20678 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥١٨ - حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: سمعت رجلًا من مزينة يسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن الثمار ما كانت في (أكمامها) (١) فقال:"من أكل بفيه ولم يتخذ (كيسة) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی نے حضور 5 سے سوال کیا کہ خوشوں پر لگے ہوئے پھلوں کو کھانے کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جو شخص وہی کھالے اور تھیلے میں نہ بھرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21518، ترقيم محمد عوامة 20678)
حدیث نمبر: 20679 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥١٩ - حدثنا معتمر عن قرة عن هارون بن (رئاب) (١) عن سنان بن سلمة قال: (حدثنا) (٢) - (و) (٣) هو بالبحرين- قال: كنت في (٤) أغيلمة (نلقط) (٥) البلح، ففجأنا عمر (فسعى) (٦) الغلمان، فقمت فقلت: يا أمير المؤمنين [ (إنه) (٧) مما ألقت الريح، فقال: (أرينه) (٨) ، (فلما أريته) (٩) (إياه) (١٠) قال: (انطلق) (١١) ، قلت: يا أمير المؤمنين] (١٢) (ترى) (١٣) هؤلاء الغلمان الساعة، فإنك إذا انصرفت (عني) (١٤) انتزعوا ما معي، (قال) (١٥) : فمشى معي، حتى بلغت مأمني (١٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سنان بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں کچھ لڑکوں کے ساتھ کچی کھجوریں توڑ رہا تھا کہ اچانک حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہاں تشریف لے آئے، لڑکے بھاگ گئے اور میں وہاں کھڑا ہوگیا، میں نے کہا اے امیر المؤمنین! میں ان کھجوروں کو اٹھا رہا تھا جو ہوا سے گرگئی ہیں، آپ نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ میں نے دکھایا تو آپ نے مجھے جانے کا حکم دیا، میں نے عرض کیا کہ جو لڑکے آپ نے ابھی دیکھے تھے وہ مجھ سے یہ کھجوریں چھین لیں گے، اس لیے آپ میرے ساتھ چلیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ میرے گھر تک میرے ساتھ تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21519، ترقيم محمد عوامة 20679)
حدیث نمبر: 20680 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٠ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن (العلاء) (١) بن المسيب قال: سألت حمادًا عن الذي يسقط من النخل ليس لك؟ قال: فقال (٢) إبراهيم: إن المهاجرين الأولين كانوا لا يرون بأكله بأسا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے درختوں سے گری ہوئی کھجوروں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مہاجرین ان کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21520، ترقيم محمد عوامة 20680)
حدیث نمبر: 20681 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن منصور عن مجاهد (عن) (١) أبي عياض قال: قال (عمر) (٢) : إذا مررت ببستان فكل، ولا تتخذ (خبنة) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم کسی باغ کے پاس سے گزرو تم باغ کا پھل کھا سکتے ہو لیکن ساتھ اٹھا کرلے جا نہیں سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21521، ترقيم محمد عوامة 20681)
حدیث نمبر: 20682 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٢ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي وائل قال: كانا نغزو (فنصيب) (١) من الثمار ولا نرى بذلك بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ جب ہم کسی غزوہ میں جاتے اور ہمیں پھل ملتے تو ہم ان کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21522، ترقيم محمد عوامة 20682)
حدیث نمبر: 20683 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٣ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان (بن) (١) حسين قال: سألت الحسن وابن سيرين قلت إني (ربما) (٢) خرجت إلى (الأبلة) (٣) (فنمر) (٤) (بالنخل) (٥) ⦗٣٣٠⦘ فنأكل منه (وبالشجر) (٦) ، (كلاهما) (٧) رخص لي فيه و (قالا) (٨) : ما لم تحمل أو تفسد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حسین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ ہم بعض اوقات کھجور کے درختوں کے پاس سے گزرے تو ان میں کھانا کیسا ہے؟ ان دونوں حضرات نے اس کی رخصت دی اور فرمایا کہ اگر ساتھ لے کر نہ جاؤ اور خراب نہ کرو تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21523، ترقيم محمد عوامة 20683)
حدیث نمبر: 20684 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٤ - حدثنا عبد الأعلى عن (الجريري) (١) عن أبي (نضرة) (٢) عن أبي سعيد قال: إذا مررت ببستان فناد صاحبه، (فإن) (٣) أجابك فاستطعمه، وإن لم يجبك فكل ولا تفسد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ جب کسی باغ کے پاس سے گذرو تو اس کے مالک کو آواز دو، اگر وہ جواب دے تو اس سے مانگ کر کھاؤ اور اگر جواب نہ آئے تو کھاؤ لیکن خراب نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21524، ترقيم محمد عوامة 20684)
حدیث نمبر: 20685 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم (عن) (١) (أبي) (٢) زينب قال: سافرت في (جيش) (٣) مع أبي بكرة وأبي (برزة) (٤) وعبد الرحمن بن سمرة (فكنا) (٥) نأكل من الثمار (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زینب فرماتے ہیں کہ میں ایک لشکر میں حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ، حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، ہم پھلوں کو کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21525، ترقيم محمد عوامة 20685)
حدیث نمبر: 20686 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن (زر) (١) عن إبراهيم قال: كنت أسافر معه (فكان) (٢) يأكل من (الثمار) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ذر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ سفر کیا کرتا تھا وہ پھلوں کو کھالیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21526، ترقيم محمد عوامة 20686)
حدیث نمبر: 20687 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٧ - حدثنا وكيع عن هشام (بن) (١) (سعد) (٢) عن عمرو بن شعيب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من مر بحائط فليأكل ولا يحمل" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کھجور کے باغ کے پاس سے گذرے تو اس کو کھا سکتا ہے لیکن ساتھ لے جا نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21527، ترقيم محمد عوامة 20687)
حدیث نمبر: 20688 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا بأس (بثمار) (١) أهل الذمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ذمیوں کا پھل کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21528، ترقيم محمد عوامة 20688)
حدیث نمبر: 20689 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٢٩ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) يزيد بن هارون عن ابن سيرين قال: سألت عبيدة عن ابن السبيل يمر بالثمرة فقال: يأكل ولا يفسد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے سوال کیا اگر مسافر پھلوں کے باغ کے پاس سے گذرے تو کیا اس میں سے کھا سکتا ہے انہوں نے فرمایا کہ کھا سکتا ہے لیکن خراب نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21529، ترقيم محمد عوامة 20689)
حدیث نمبر: 20690 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أيوب عن محمد قال: سألت عبيدة فذكر مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21530، ترقيم محمد عوامة 20690)
حدیث نمبر: 20691 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣١ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) شعبة عن (أبي) (٢) عمران الجوني قال: سمعت جندب البجلي يقول: كنا نغزو مع أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونحن نفعل كما ⦗٣٣٢⦘ يفعلون، (فنأكل) (٣) من الثمرة، و (نأخذ) (٤) (العلج) (٥) ، فيدلنا من القرية إلى القرية من غير أن (نشاركهم) (٦) في بيوتهم (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جندب بجلی کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م کے ساتھ جہاد کرتے تھے، جو وہ کرتے تھے وہ ہم بھی کیا کرتے تھے، ہم پھل کھاتے تھے اور راستہ کے لیے غلام کرایہ پر لیتے تھے جو ہمیں ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پہنچاتا البتہ ہم ان کے ساتھ ان کے گھروں میں شریک نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21531، ترقيم محمد عوامة 20691)
حدیث نمبر: 20692 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٢ - حدثنا غندر عن شعبة (١) قال: سألت حمادًا عن المسافر يأكل من الثمرة، فقال: إذا ظلموهم الأمراء فأحب إليّ أن (لا) (٢) يأكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کیا مسافر باغ کے پھل کھا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ امراء لوگوں پر ظلم کریں تو میرے خیال میں بہتر ہے کہ وہ نہ کھائے اور میں نے حضرت حکم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21532، ترقيم محمد عوامة 20692)
حدیث نمبر: 20693 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٤ - حدثنا شبابة قال: نا شعبة عن أبي (بشر) (١) عن عباد بن شرحبيل رجل من بني (غبر) (٢) قال: (٣) أصابتنا سنة فدخلت حائطا فأخذت سنبلا ففركته، فجاء صاحب الحائط (وضربني) (٤) وأخذ كسائي، فأتينا النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:" (ما أطعمته (إذ) (٥) كان جائعا أو (ساغبا) (٦) ، ولا علمته (إذ) (٧) كان جاهلا؟" ⦗٣٣٣⦘ و (أخذ) (٨) ثوبه فرده (على) (٩) صاحبه (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو نمیر کے ایک صاحب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ قحط سالی کے دنوں میں میں ایک باغ میں داخل ہوا اور میں نے ایک خوشہ توڑ لیا، اتنے میں باغ کا مالک آگیا اور اس نے مجھے مارا اور میری چادر چھین لی، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے فرمایا کہ جب وہ بھوکا تھا تو تو نے اس کو کیوں نہ کھلایا اور جب وہ نہیں جانتا تھا تو تو نے اس کو کیوں نہیں بتایا، پھر آپ نے کپڑا مجھے واپس دلوادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21534، ترقيم محمد عوامة 20693)