☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 20589 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٢٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر [أنه قال: (اشترها) (١) ولا تبعها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مصحف کو خرید لو لیکن اسے فروخت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21427، ترقيم محمد عوامة 20589)
حدیث نمبر: 20590 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٢٨ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم وابن إدريس عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس] (١) أنه رخص في (شراء) (٢) المصاحف وكره بيعها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مصحف کے خریدنے کو جائز اور بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21428، ترقيم محمد عوامة 20590)
حدیث نمبر: 20591 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٢٩ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن سعيد بن جبير مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21429، ترقيم محمد عوامة 20591)
حدیث نمبر: 20592 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣٠ - حدثنا وكيع عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: (اشترها) (١) ولا تبعها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن مت بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21430، ترقيم محمد عوامة 20592)
حدیث نمبر: 20593 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: لا بأس بشرائها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ان کے خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21431، ترقيم محمد عوامة 20593)
حدیث نمبر: 20594 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣٢ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أنه كان لا يرى بأسًا بشراء المصاحف وإن يعطيه على (كتابته) (١) أجرا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مصحف کے خریدنے میں اور اس کے لکھنے پر اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21432، ترقيم محمد عوامة 20594)
حدیث نمبر: 20595 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن قتادة قال: اشتر (١) ولا (تبع) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن بیچو نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21433، ترقيم محمد عوامة 20595)
حدیث نمبر: 20596 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣٤ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن عيسى بن أبي (عزة) (١) قال: أمرني الشعبي أن أبيع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے مجھے خریدنے کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21434، ترقيم محمد عوامة 20596)
حدیث نمبر: 20597 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٣٥ - [حدثنا عفان] (١) (قال) (٢) : (نا) (٣) همام عن يحيى بن أبي كثير قال: سألت أبا سلمة عن بيع المصاحف قال: (اشترها) (٤) ولا (تبعها) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ سے مصاحف کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہیں خرید لو لیکن بیچو نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21435، ترقيم محمد عوامة 20597)