☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک درہم کم ایک دینار میں کپڑا خریدنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ایک درہم کم ایک دینار میں کپڑا خریدنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 20437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٦٧ - حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن أيوب (١) أنه كان يكره أن يشتري الثوب بدينار إلا درهم (نسيئة) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی ایک درہم کم ایک دینار میں ادھار کے ساتھ کپڑا خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21267، ترقيم محمد عوامة 20437)
حدیث نمبر: 20438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٦٨ - [حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان (يكره أن) (١) يشتري الثوب بدينار إلا درهم] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی ایک درہم کم ایک دینار میں ادھار کے ساتھ کپڑا خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21268، ترقيم محمد عوامة 20438)
حدیث نمبر: 20439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٦٩ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ابن جريج عن عطاء أنه كره أن يشتري الثوب بدينار إلا درهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک درہم کم ایک دینار کے بدلے کپڑا بیچنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21269، ترقيم محمد عوامة 20439)
حدیث نمبر: 20440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٧٠ - حدثنا ابن مبارك عن طلحة بن أبي (سعيد) (١) عن صخر بن (أبي غليظ) (٢) قال: رأيت أبا سلمة بن عبد الرحمن اشترى ثويا بدينار إلا درهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صخر بن أبی غلیظ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن کو دیکھا کہ وہ ایک درہم کم ایک دینار کے بدلے کپڑا خرید رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21270، ترقيم محمد عوامة 20440)
حدیث نمبر: 20441 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٧١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: لا بأس أن يقول أبيعك بدينار وتزيد (ني) (١) درهمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص کہے کہ میں نے تمہیں یہ چیز ایک دینار کے بدلے فروخت کی اور تم میرے لیے دو درہم اضافہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21271، ترقيم محمد عوامة 20441)
حدیث نمبر: 20442 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٧٢ - حدثنا وكيع قال: (نا) سفيان عن خالد بن دينار عن الحارث عن إبراهيم. وعن سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنهم كرها أن يقول الرجل للرجل: أبيعك (هذا) (١) الثوب بدينار إلا درهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے کہ میں تمہیں یہ کپڑا ایک درہم کم ایک دینار میں دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21272، ترقيم محمد عوامة 20442)