☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک آقا اور اس کے غلام کے درمیان سود نہیں ہوتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جن حضرات کے نزدیک آقا اور اس کے غلام کے درمیان سود نہیں ہوتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 20408 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٣٥ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن أبي (معبد) (١) عن ابن عباس أنه كان لا يرى بين العبد وبين سيده ربا، لو كان يبيع ثمرته من غلمانه قبل أن تطعم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی رائے یہ تھی کہ آقا اور اس کے غلام کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے وہ اپنے غلاموں کے پھل پکنے سے پہلے خرید لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21235، ترقيم محمد عوامة 20408)
حدیث نمبر: 20409 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٣٦ - حدثنا حفص بن غياث (عن الشيباني) (١) عن الشعبي قال: ليس بين العبد وبين سيده ربا] (٢) ، يعطيه درهما ويأخذ منه درهمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کے آقا کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ وہ غلام کو ایک درہم دے کر اس سے دو درہم بھی لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21236، ترقيم محمد عوامة 20409)
حدیث نمبر: 20410 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٣٧ - (١) (حدثنا) (٢) حفص عن (أبي) (٣) العوام عن عطاء عن ابن عباس قال: ليس بين العبد وبين سيده ربا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کے آقا کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21237، ترقيم محمد عوامة 20410)
حدیث نمبر: 20411 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٣٨ - حدثنا إسماعيل عن ليث عن (طاوس) (١) ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کے آقا کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21238، ترقيم محمد عوامة 20411)
حدیث نمبر: 20412 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٤١ - حدثنا هشيم عن مغيرة قال: سألت إبراهيم والشعبي عن رجل كان ⦗٢٦١⦘ له عبد يؤدي خمسة (دراهم) (١) كل (شهر) (٢) فقال: (أ) (٣) عطني مائتي درهم كل (شهر) (٤) وأعطيك كل (شهر) (٥) تسعة دراهم، قال: فلم (يريا) (٦) به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کیا کہ ایک آقا اپنے غلام کو ہر مہینے پانچ درہم دیتا ہے اور تقاضا کرتا ہے کہ تو مجھے ہر مہینے دو سو درہم دے اور میں تجھے ہر مہینے نو درہم دوں گا۔ ان حضرات نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21241، ترقيم محمد عوامة 20412)
حدیث نمبر: 20413 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٤٢ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن وابن سيرين أنهما كرها أن يعطي الرجل مملوكه (الدرهم) (١) على أن يزيده في الغلة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ آدمی اپنے غلام کو اس بنا پر درہم دے کہ وہ غلے میں اضافہ کرے۔ ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اس کو جانور یا سواری دے یا کوئی چیز دے میرا پھر جتنا چاہے اضافہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21242، ترقيم محمد عوامة 20413)
حدیث نمبر: 20414 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٤٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد والحسن (قالا) (١) : ليس بين العبد و (بين) (٢) سيده ربا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کے آقا میں سود نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21244، ترقيم محمد عوامة 20414)
حدیث نمبر: 20415 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٤٥ - حدثنا غندر عن ابن جريج عن عطاء قال: ليس بين المملوك وبين سيده ربا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کے آقا میں سود نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21245، ترقيم محمد عوامة 20415)