☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 20217 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٣٥ - حدثنا يحيى بن (١) سعيد عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أرأيت لو رميت ديكًا أو كبشًا بالنبل كنت تأكله؟ قال: لا، هو ميتة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر میں کسی مرغ یا بھیڑ کو تیر ماروں تو کیا آپ اسے کھائیں گے؟ انہوں نے فرمایا نہیں وہ تو مردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21035، ترقيم محمد عوامة 20217)
حدیث نمبر: 20218 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٣٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان ينهى عن ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21036، ترقيم محمد عوامة 20218)
حدیث نمبر: 20219 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٣٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (المنهال) (١) عن سعيد بن جبير (أن) (٢) ابن عمر مر على قوم نصبوا دجاجة (يرمونها) (٣) فقال: (لعن) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من مثل بالبهائم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جو مرغی کو باندھ کر نشانہ بنا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے جو جانوروں پر نشانے بازی کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21037، ترقيم محمد عوامة 20219)
حدیث نمبر: 20220 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٣٨ - حدثنا عقبة بن خالد عن موسى بن محمد قال: أخبرني أبي عن أبي سعيد قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يمثل بالبهائم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے جانوروں پر نشانہ بازی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21038، ترقيم محمد عوامة 20220)
حدیث نمبر: 20221 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٣٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: مر على أناس من الأنصار (قد) (١) وضعوا حمامة (٢) يرمونها فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم [ [أن يتخذ الروح (غرضًا) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جنہوں نے ایک کبوتری رکھی ہوئی تھی اور اسے تیر مار رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ حضور 5 نے ذی روح کو نشانہ بازی کے لیے ہدف بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21039، ترقيم محمد عوامة 20221)
حدیث نمبر: 20222 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٤٠ - [ [حدثنا يزيد أنا شعبة عن هشام بن زيد (بن) (١) أنس قال: دخلت ⦗٢١٠⦘ مع أنس دار الإمارة وقد نصبوا دجاجة وهم يرمونها فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم] (٢) أن تصبر البهائم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن زید بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ دارالامارۃ میں داخل ہوا، وہاں کچھ لوگوں نے ایک مرغی کو باندھ رکھا تھا اور اسے نشانہ بنا رہے تھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور 5 نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جانوروں کو باندھ کر انہیں نشانہ بنا کر مار دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21040، ترقيم محمد عوامة 20222)
حدیث نمبر: 20223 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٤١ - حدثنا (أبو) (١) (المورع) (٢) عن ابن جريج عن أبي الزبير قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم] (٣) أن (يقتل) (٤) شيء من البهائم صبرًا] ] (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جانور کو باندھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21041، ترقيم محمد عوامة 20223)
حدیث نمبر: 20224 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٤٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن (بكير) (١) بن عبد اللَّه بن الأشج عن عبيد بن (تعلى) (٢) عن أبي أيوب قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (ينهى) (٣) عن صبر البهيمة، وما أحب أني (صبرت) (٤) دجاجة، ولا أن لي كذا وكذا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا کہ آپ نے جانور کو باندھ کر نشانہ بنانے سے منع فرمایا۔ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں ایک مرغی کو بھی اس طرح باندھ کر ہلاک کروں اور مجھے اس کے بدلے فلاں فلاں چیز مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21042، ترقيم محمد عوامة 20224)