☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 35
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 20179 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٩٦ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) (عن) (٢) سلمة بن بشر عن عكرمة قال: (سألته) (٣) عن الذبيحة بالمروة (فقال) (٤) : إذا كانت حديدة لا (تثرد) (٥) الأوداج فكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن بشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا کہ کیا نوکیلے پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب وہ تیز دھار ہو اور رگوں کو کاٹ دے تو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20996، ترقيم محمد عوامة 20179)
حدیث نمبر: 20180 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٩٧ - حدثنا غندر (حدثنا) (١) شعبة عن (عبد اللَّه) (٢) بن أبي (السفر) (٣) قال: سمعت الشعبي يقول: كُلْ ذبيحةَ المروة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نوکیلے پتھر کا ذبیحہ کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20997، ترقيم محمد عوامة 20180)
حدیث نمبر: 20181 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٩٨ - حدثنا الفضل بن (دكبن) (١) عن إسرائيل عن السدي (٢) عن الوليد بن عتبة قال: (قال) (٣) (علي) (٤) : إذا لم نجد إلا المروة [فاذبح بها (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں نوکیلے پتھر کے علاوہ کچھ نہ ملے تو اسی سے ذبح کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20998، ترقيم محمد عوامة 20181)
حدیث نمبر: 20182 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٩٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي قال: كل ما ذبح بالشفرة والمروة] (١) والقصبة والعود، (و) (٢) ما أفرى الأوداج وأنهر الدم، وكان يكره السن والعظم والظفر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیز دھار آلے، نوکیلے پتھر، بانس کی دھار، لکڑی اور ہر اس چیز سے ذبح کردہ جانور کو کھالو جو رگوں کو کاٹ دے اور خون بہائے۔ البتہ دانت ہڈی اور ناخن سے ذبح کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20999، ترقيم محمد عوامة 20182)
حدیث نمبر: 20183 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار أن غلامًا من بني حارثة كان يرعى لقحة لنا (١) فأتاها الموت وليس معه ما يذكيها فأخذ (وتدًا) (٢) فنحرها فسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فأمره) (٣) بأكلها (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ بنو حارثہ کا ایک غلام اپنی حاملہ اونٹنی کو احد پہاڑ کے پاس چرا رہا تھا، وہ اونٹنی اچانک مرنے لگی، اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی جس سے وہ اسے ذبح کرتا، اس نے باندھنے کی کھونٹی اٹھائی اور اسے نحر کردیا، پھر اس بارے میں حضور 5 سے سوال کیا تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21000، ترقيم محمد عوامة 20183)
حدیث نمبر: 20184 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠١ - حدثنا جرير عن الركين (١) عن أبي طلحة الأسدي قال: (كنت) (٢) جالسًا عند ابن عباس فأتاه أعرابي فقال: كنت (في) (٣) غنم (فعدا) (٤) الذئب (فبقر) (٥) (النعجة) (٦) من غنمي، (فنثر) (٧) (قصبها) (٨) في الأرض فأخذت ظرارًا (٩) من الأظرة فضربت بعضه ببعض حتى صار لي منه كهيئة السكين، فذبحت به الشاة و (أهرقت) (١٠) به الدم، وقطعت العروق فقال: انظر (ما) (١١) مس الأرض منها فاقطعه فإنه قد مات وكل سائرها (١٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک دیہاتی آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنے بکریوں کے ریوڑ کو چرا رہا تھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور اس نے ایک بھیڑ پر حملہ کردیا۔ اس نے بھیڑ کو بالکل نڈھال کردیا نا اور اس کی انتڑی باہر نکال دی۔ میں نے ایک پتھر کو توڑکر چھری کی طرح بنایا اور اس سے بکری کو ذبح کردیا۔ اس کا خون بھی بہا اور اس کی رگیں بھی کٹ گئیں۔ اب فرمائیں کہ اس بکری کا کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جو حصہ زمین پر گرگیا تھا اسے پھینک دو اور باقی کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21001، ترقيم محمد عوامة 20184)
حدیث نمبر: 20185 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٢ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عاصم عن زر قال: قال عمر: (ليذكين) (١) لكم (٢) الأسل (٣) : الرماح والنبل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس بات کی بھرپور کوشش کرو کہ نیزے یا تیر سے ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21002، ترقيم محمد عوامة 20185)
حدیث نمبر: 20186 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٣ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن حجاج عن نافع عن (ابن) (٢) كعب بن مالك عن أبيه أن (جويرية) (٣) لهم سوداء ذبحت شاة بمروة فسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن ذلك فأمره (بأكلها) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ایک سیاہ فام باندی نے نوکیلے پتھر سے ایک بکری ذبح کی، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا تو آپ نے اس کے کھانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21003، ترقيم محمد عوامة 20186)
حدیث نمبر: 20187 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن حماد عن إبراهيم عن ابن مسعود قال (١) : كل ما أفرى الأوداج إلا سن أو ظفر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دانت اور ناخن کے علاوہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21004، ترقيم محمد عوامة 20187)
حدیث نمبر: 20188 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٥ - حدثنا (أبو) (١) أسامة عن حماد بن زيد عن سلمة بن علقمة قال: سئل محمد عن الذبيحة بالعود فقال: (كل) (٢) ما لم (يفدغ) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سے لکڑی کے ذریعے ذبح کردہ جانور کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ہر وہ چیز جو رگوں کو کاٹ دے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21005، ترقيم محمد عوامة 20188)
حدیث نمبر: 20189 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٦ - حدثنا ابن مبارك عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس قال: الذكاة في الحلق واللبة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کاٹنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21006، ترقيم محمد عوامة 20189)
حدیث نمبر: 20190 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن داود بن أبي عاصم أن بعيرًا ⦗١٩٩⦘ (تردى) (١) في منهل من تلك المناهل فلم يستطيعوا أن ينحروه، فسألوا (٢) سعيد بن المسيب فقال: لا منحر إلا منحر إبراهيم ﵇ (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داود بن ابی عاصم فرماتے ہیں کہ پانی کے گھاٹ پر ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ لوگوں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے منحر کے سوا کوئی منحر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21007، ترقيم محمد عوامة 20190)
حدیث نمبر: 20191 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: لا نحر إلا في المنحر و (الذبح) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ منحر اور مذبح کے علاوہ کہیں نحر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21008، ترقيم محمد عوامة 20191)
حدیث نمبر: 20192 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن (المعرور) (١) عن (ابن) (٢) الفرافصة (٣) : (أن الفُرافصة) (٤) كان عند عمر فأمر مناديه (فنادى) (٥) (أن النحر) (٦) (في) (٧) اللبة و (الحلق) (٨) لمن ⦗٢٠٠⦘ (قدر) (٩) ، وأقروا الأنفس حتى تزهق (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن فرافصہ کہتے ہیں کہ حضرت فرافصہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ لوگوں میں یہ اعلان کرو کہ نحر شہ رگ اور حلق میں اس کے لیے ہے جو اس کی طاقت رکھے۔ جانور کے جسم کو روح نکلنے تک چھوڑے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21009، ترقيم محمد عوامة 20192)
حدیث نمبر: 20193 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن عطاء في رجل ذبح شاة من قفاها فكره أكلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بکری کو گدی کی جانب سے ذبح کیا تو حضرت عطاء نے اس کے کھانے کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21010، ترقيم محمد عوامة 20193)