☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيد← ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 21
Page 1 of 2
Hadith No.: 19917 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٢٦ - حدثنا (أبو بكر قال: نا) (١) أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا أرسلت كلبك (المكلب) (٢) فأكل منه ولم تدرك ذكاته فلا تأكل منه، وإن لم يأكل منه فوجدته قد مات فكل" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کھالے اور تمہیں اس کو ذبح کرنے کا موقع نہ ملے تو اس میں سے مت کھاؤ اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے لیکن تم اس شکار کو مردہ حالت میں پاؤ تو بھی ؁ٖ اس کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20726، ترقيم محمد عوامة 19917)
Hadith No.: 19918 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٢٧ - حدثنا (أبو بكر (*) قال: نا) (١) أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الشعبي قال: قال ابن عباس: إذا أرسلت كلبك فأخذ الصيد فأكل منه فلا تأكل، فإنما أمسك على نفسه، وإن هو لم يأكل منه فكل فإنما أمسك عليك وإن قتل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20727، ترقيم محمد عوامة 19918)
Hadith No.: 19919 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٢٨ - حدثنا (أبو بكر قال: نا) (١) علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى (عن الحكم) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا أرسلت كلبك فأكل فلا تأكل فإنما أمسك على نفسه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کچھ کھالے تو اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ اس نے اسے اپنے لیے روکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20728، ترقيم محمد عوامة 19919)
Hadith No.: 19920 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: إذا أكل من صيده فاضربه فإنه ليس بمعلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا اپنے شکار کو کھائے تو اسے مارو کیونکہ وہ سدھایا ہوا کتا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20729، ترقيم محمد عوامة 19920)
Hadith No.: 19921 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن الأعمش عن إبراهيم عن ابن عباس قال: إذا أكل الكلب [من الصيد فليس بمعلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کتا اپنے شکار کو کھائے تو سدھایا ہوا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20730، ترقيم محمد عوامة 19921)
Hadith No.: 19922 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن المغيرة عن إبراهيم عن ابن عباس قال: إذا أكل الكلب] (١) فلا تأكل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20731، ترقيم محمد عوامة 19922)
Hadith No.: 19923 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي المنهال الطائي (١) عن عمه عن أبي هريرة قال: سألته عن صيد الكلب فقال: (وَذّمْه) (٢) وأرسله واذكر اسم اللَّه (عليه) (٣) وكُلْ ما أمسك عليك ما لم يأكل (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو منہال طائی کے چچا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کتے کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کتے کے گلے میں سے سدھائے ہوئے کتے کی نشانی والا پٹہ ڈالو، اس کو شکار پر چھوڑ دو اور بسم اللہ پڑھو، پھر جو بھی شکار وہ کرے اسے کھالو، البتہ اس نے بھی کھالیا تو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20732، ترقيم محمد عوامة 19923)
Hadith No.: 19924 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٣ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أكل الكلب من الصيد فلا تأكل] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار میں سے کھالے تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20733، ترقيم محمد عوامة 19924)
Hadith No.: 19925 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه في الكلب يأكل؟ قال: إنما أمسك على نفسه ولم يمسك عليك فلا (تأكل) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھائے تو اس نے یہ شکار اپنے لیے کیا ہے تمہارے لیے نہیں کیا، اس لیے اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20734، ترقيم محمد عوامة 19925)
Hadith No.: 19926 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: هو ميتة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شکار سے کتا کھالے وہ مردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20735، ترقيم محمد عوامة 19926)
Hadith No.: 19927 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٦ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن عكرمة قال: إذا أكل فلا تأكل] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20736، ترقيم محمد عوامة 19927)
Hadith No.: 19928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: إذا أرسلت كلبك (المعلم) (٢) ، وذكرت اسم اللَّه فكل وإن قتل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو اس کو کھاؤ خواہ وہ شکار کو مار ڈالے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے باز کے بارے میں شک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20737، ترقيم محمد عوامة 19928)
Hadith No.: 19929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن حبيب بن أبي عمرة عن سعيد بن جبير في الكلب يأكل من صيده؟ قال: لا (تأكل) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کتا اپنے شکار میں سے کھالے تو کیا اس کو کھایا جاسکتا ہے؟ فرمایا اس صورت میں شکار کو نہ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20739، ترقيم محمد عوامة 19929)
Hadith No.: 19930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: إن أكل فلا تأكل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم اس کو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20740، ترقيم محمد عوامة 19930)
Hadith No.: 19931 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) عبد اللَّه بن المبارك عن ابن عون عن الشعبي قال: إذا أكل الكلب فلا تأكل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20741، ترقيم محمد عوامة 19931)
Hadith No.: 19932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن (إبراهيم) (١) بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: إذا أرسلت كلبك، وذكرت اسم اللَّه (عليه) (٢) فكل ما لم يأكل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لو تو اس کے شکار کو کھالو بشرطیکہ وہ خود اس میں سے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20742، ترقيم محمد عوامة 19932)
Hadith No.: 19933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن يونس عن الشعبي وأبي بردة قالا: صيد الكلب: إن أكل فلا تأكل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا اگر اپنے شکار میں سے کھائے تو تم اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20743، ترقيم محمد عوامة 19933)
Hadith No.: 19934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك في الكلب إذا كان معلمًا فأصاب صيدا: فإن أكل منه فلا تأكل، وإن قتل (فأمسك) (١) عليك فكل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سدھایا ہوا کتا اگر شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو تم اسے مت کھاؤ اور اگر وہ اسے مار ڈالے لیکن نہ کھائے تو اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20744، ترقيم محمد عوامة 19934)
Hadith No.: 19935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون قال: أنا داود عن الشعبي قال: إذا أرسلت كلبك فأكل فإنما أمسك على نفسه فلا تأكل، فإنه لم (يتعلم) (١) ما علمته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو یہ شکار اس نے اپنے لیے روکا ہے تم اس میں سے مت کھاؤ، کیونکہ جو تم نے اسے سکھایا ہے وہ اس نے نہیں سیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20745، ترقيم محمد عوامة 19935)
Hadith No.: 19936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن حباب عن موسى بن (عبيدة) (١) قال: حدثني أبان بن صالح عن القعقاع بن حكيم عن سلمى (أم رافع) (٢) عن أبي رافع قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا أرسل الرجل صائده، وذكر اسم اللَّه، فليأكل ما لم يأكل" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی اپنے شکاری جانور کو چھوڑے اور وہ اس پر اللہ کا نام بھی لے تو اگر اس شکاری جانور نے شکار کو نہ کھایا ہو تب اس میں سے کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20746، ترقيم محمد عوامة 19936)