☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19553 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عطاء عن الشعبي في رجل أخذ لقمة فقال (لرجل) (١) : إن لم تأكلها فامرأته طالق (فجاءت) (٢) سنور فأخذت اللقمة فقال: طلقت امرأته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کی بیوی کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20344، ترقيم محمد عوامة 19553)
حدیث نمبر: 19554 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبيدة) (١) (بن) (٢) (حميد) (٣) عن (عطاء) (٤) ابن السائب قال: جاء إلى الشعبي رجل فقال: رجل قال لامرأته: إن لم تأكلي هذا العرق فامرأته طالق ثلاثًا، فجاءت السنور فأخذت (العرق) (٥) فقال الشعبي: لم ⦗٤٨٦⦘ يجعل لها مخرجًا، (لا) (٦) جعل اللَّه له مخرجًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو نے یہ چیز نہ کھائی تو تجھے تین طلاقیں، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس نے وہ چیز کھالی۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے عورت کا راستہ بند کیا اللہ تعالیٰ نے اس کا راستہ بند کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20345، ترقيم محمد عوامة 19554)