☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے کہ میں ضرور بضرور تجھ پربہت زیادہ غصہ ڈھاؤں گا تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے کہ میں ضرور بضرور تجھ پربہت زیادہ غصہ ڈھاؤں گا تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 19471 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن حماد قال: سمعته يقول: قلت لإبراهيم: ما الإيلاء؟ قال: [أن يحلف (لا) (١) يكلمها، ولا يجامعها، ولا يجمع رأسه رأسها] (٢) وليغيظنها [أو ليسوءنها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ ایلاء کیا چیز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ آدمی اس بات کی قسم کھالے کہ وہ بیوی سے بات نہیں کرے گا، اس سے جماع نہیں کرے گا، اس کا اور اس کی بیوی کا سر جمع نہیں ہوں گے۔ یا وہ اس پر ضرور بضرور بہت زیادہ غصہ ڈھائے گا یا وہ اس کے ساتھ بہت برا سلوک کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20259، ترقيم محمد عوامة 19471)
حدیث نمبر: 19472 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن مبارك عن معمر عن خصيف عن الشعبي في رجل قال لامرأته: واللَّه لأسوءنك قال: إن كان يعني بذلك امرأة يتزوجها، أو جارية يتسراها فليس بشيء، وإن كان يعني الجماع فهو إيلاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ خدا کی قسم میں تیرے ساتھ بہت برا سلوک کروں گا، اگر اس جملے سے اس کی مراد یہ تھی کہ وہ کسی اور عور ت سے شادی کرے گا یا کسی باندی سے جماع کرے گا تو یہ کوئی چیز نہیں اور اگر مراد جماع نہ کرنے کی نیت تھی تو یہ ایلاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20260، ترقيم محمد عوامة 19472)
حدیث نمبر: 19473 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن شعبة قال: سمعت الحكم يقول في الرجل قال لامرأته: واللَّه لأسوءنك، فتركها أربعة أشهر (قال) (١) : (هو) (٢) إيلاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ خدا کی قسم! میں تیرے ساتھ بہت برا سلوک کروں گا اور پھر چا ر مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو یہ ایلاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20261، ترقيم محمد عوامة 19473)