☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 19407 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم (بن بشير) (١) عن منصور عن الحسن في رجل قال لامرأته: هي طالق إن لم يتزوج عليها، قال: هي امرأته حتى يتزوج، فإن مات واحد منهما فلا ميراث بينهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیو ی سے کہا کہ اگر وہ اس کے ہوتے ہوئے کسی اور عورت سے شادی نہ کرے تو اسے طلاق ہے۔ اس صورت میں جب یہ شادی کرلے تو اسے طلاق نہیں ہوگی۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک مرگیا تو ایک دوسرے کی میراث میں حصہ دار نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20187، ترقيم محمد عوامة 19407)
حدیث نمبر: 19408 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي في رجل حلف: (١) امرأته طالق إن لم يضرب غلامه مائة سوط، قال: هي امرأته حتى يموت الغلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے قسم کھائی کہ اگر وہ اپنے غلام کو سو کوڑے نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ اس قسم کی صورت میں غلام کے مرجانے تک وہ اس کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20188، ترقيم محمد عوامة 19408)
حدیث نمبر: 19409 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم قال: امرأته طالق إن لم يضرب غلامه، (فأبق) (١) ، قال: يجامعها (و) (٢) يتوارثان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر وہ اپنے غلام کو نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ پھر اس کا غلام بھاگ گیا۔ وہ دونوں جماع کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے وارث بھی ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20189، ترقيم محمد عوامة 19409)
حدیث نمبر: 19410 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن [مغيرة عن حماد في رجل قال: إن لم (آت) (١) البصرة فامرأته طالق، قال: فلم يأتها حتى ماتت ثم أتاها بعد، قال: لا ميراث له منها، إنما استبان (حنثه) (٢) الآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اگر یہ قسم کھائی کہ اگر وہ بصرہ نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بصرہ نہ گیا یہاں تک کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا اور پھر وہ اس کے انتقال کے بعد بصرہ چلا گیا۔ اس صورت میں عورت کو میراث نہیں ملے گی اور آدمی کی قسم کا ٹوٹنا اب متحقق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20190، ترقيم محمد عوامة 19410)
حدیث نمبر: 19411 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير] (١) عن مغيرة عن الشعبي قال: إن (أتى البصرة) (٢) بعد الموت ورثها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صورت مذکورہ میں اگر وہ اس کی موت کے بعد بصرہ گیا تو وہ اس عورت کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20191، ترقيم محمد عوامة 19411)
حدیث نمبر: 19412 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا في الرجل يقول لامرأته: إن لم أتزوج عليها، وإن لم أخرجك فأنت طالق، (قالا) (١) : (لا يقربها) (٢) ، وإن (ماتا) (٣) قبل ذلك لم يتوارثا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھ پر کسی اور سے شادی نہ کی یا میں نے تجھے نہ نکالا تو تجھے طلاق ہے۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی کے قریب نہیں جاسکتا اور اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20192، ترقيم محمد عوامة 19412)
حدیث نمبر: 19413 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن (معاذ) (١) عن أشعث عن (الحكم) (٢) في رجل قال: إن لم أخرج إلى واسط فامرأته طالق، قال: يغشاها ولا يتوارثان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں واسط کی طرف نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے گا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس سے جماع نہ کرے جب تک وہ کر نہ لے جس کا وہ کہہ رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20193، ترقيم محمد عوامة 19413)