☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 19388 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم بن وردان عن يونس قال: كان الحسن يقول: لو أن رجلًا قال: إن دخلت دار بني فلان فامرأتي طالق، فينسى فيدخلها أو دخلها وهو لا يعلم، قال: كان يجعله مثل (العمد) (١) إلا أن يشترط فيقول: إلا أن أنسى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میں فلاں کے گھر میں داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بھول کر اس گھر میں داخل ہوگیا اور بغیر علم کے وہاں داخل ہوگیا تو یہ جان بوجھ کرجانے کی طرح ہوگا۔ البتہ اگر اس نے قسم کھاتے ہوئے بھول وغیرہ کو مستثنیٰ کیا تھا تو پھر طلاق نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20166، ترقيم محمد عوامة 19388)
حدیث نمبر: 19389 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سليم عن عبد اللَّه بن عثمان قال: حلف أخي (عمر) (١) بن عثمان (بعتق) (٢) جارية له ألا يشرب من (يدها) (٣) ، إلى ⦗٤٣٧⦘ أجل ضربه فنسي قبل الأجل، فشرب، (فاستفتيت) (٤) له عطاء ومجاهدًا وسعيد بن جبير وعليًا الأزدي وكلهم رأى أنها حرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے بھائی عمر بن عثمان رحمہ اللہ نے اس بات کی قسم کھائی کہ فلاں مدت تک اگر فلاں باندی کے ہاتھ سے پیوں تو وہ آزاد ہے۔ پھر وہ مدت پوری ہونے سے پہلے بھول گئے اور اس کے ہاتھ سے پی لیا۔ میں نے حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی رضی اللہ عنہازدی s سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے یہی کہا کہ وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20167، ترقيم محمد عوامة 19389)
حدیث نمبر: 19390 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سليم قال: نا بهذا الحديث ابن جريج فأنكر أن يكون (١) عطاء يرى في النسيان شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے تین چیزوں کو اٹھا لیا ہے: خطا، بھول اور وہ عمل جو زبردستی کرایا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20168، ترقيم محمد عوامة 19390)
حدیث نمبر: 19391 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدث عن) (١) ابن مبارك (عن معمر) (٢) عن الزهري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھول کردی گئی طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20170، ترقيم محمد عوامة 19391)
حدیث نمبر: 19392 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمر عن ابن جريج عن (عبد الكريم) (١) (أبي) (٢) أمية عن أصحاب عبد اللَّه بن مسعود أنه جائز عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب اس طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20172، ترقيم محمد عوامة 19392)