☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھرسے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھرسے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 19369 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة قال: نا سفيان عن طارق عن الشعبي أنه سئل عن امرأة خرجت من بيتها عاصية لزوجها ألها نفقة؟ قال: لا، وإن مكثت عشرين سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟ فرمایا کہ نہیں خواہ وہ بیس سال تک باہر رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20146، ترقيم محمد عوامة 19369)
حدیث نمبر: 19370 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن امرأة خرجت من بيت زوجها عاصية، هل لها نفقة؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ حضرت حماد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20147، ترقيم محمد عوامة 19370)
حدیث نمبر: 19371 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا (بهز) (١) بن (أسد) (٢) عن أبي هلال عن هارون قال: سألت الحسن عن امرأة خرجت مراغمة لزوجها، لها نفقة؟ قال: لها (جوالق) (٣) من تراب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہارون رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے مٹی ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20149، ترقيم محمد عوامة 19371)