☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل أن يدخل بها، هل لها ذلك؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل أن يدخل بها، هل لها ذلك؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 19364 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن أبي عدي عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يتزوج المرأة قال: لا نفقة لها حتى يدخل بها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی جب آدمی کسی عورت سے نکاح کرے تو اسے اس وقت تک نفقہ نہیں ملے گا جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20141، ترقيم محمد عوامة 19364)
Hadith No.: 19365 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن كامل بن فضيل قال: سألت الشعبي عن رجل تزوج امرأة فلم يدخل بها، ثم غاب عنها، فلما قدم أخذته بالنفقة فقال الشعبي: لا نفقة لها حتى يدخل بها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کامل بن فضیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے دخول کئے بغیر کہیں چلا جائے تو جب وہ واپس آئے تو کیا عورت اس سے نفقہ لے گی۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب تک دخول نہ کرلے نفقہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20142، ترقيم محمد عوامة 19365)
Hadith No.: 19366 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل ابن علية قال: سئل يونس عن رجل تزوج امرأة ثم غاب عنها قبل أن يدخل بها، هل لها نفقة؟ فقال: كان الحسن لا يرى لها عليه نفقة حتى يدخل بها، إلا أن يقولوا له: خذها فلا يأخذها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یونس رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور پھر اس سے دخول کئے بغیر کہیں دور چلا جائے تو کیا اس عورت کو نفقہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اس عورت کو اس وقت تک نفقہ نہیں ملے گا جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔ یا پھر یہ کہ لڑکی کے اولیاء نے اسے کہا کہ لڑکی کو لے جا لیکن وہ ساتھ نہ لے جائے تو پھر نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20143، ترقيم محمد عوامة 19366)
Hadith No.: 19367 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن (حسام) (١) بن مصك عن أبي معشر عن إبراهيم قال: ليس للمرأة على زوجها نفقة إلا من يوم تطلب ذلك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کا نفقہ مرد پر اس وقت لازم ہوتا ہے جب عورت مطالبہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20144، ترقيم محمد عوامة 19367)
Hadith No.: 19368 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل (عن مطرف) (١) عن عامر قال: ليس للرجل أن ينفق على امرأته إذا كان (الحبس) (٢) من قبلها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دوری کی وجہ عورت ہو تو وہ مرد پر نفقہ دیناواجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20145، ترقيم محمد عوامة 19368)