☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پربھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلا ق دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پربھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلا ق دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19358 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير قال: (نا) (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر (عن نافع) (٣) (عن ابن عمر) (٤) قال: كتب عمر إلى أمراء الأجناد فيمن غاب عن نسائه من أهل المدينة (فأمرهم) (٥) أن يرجعوا إلى نسائهم، إما أن يفارقوا (و) (٦) إما أن يبعثوا بالنفقة، فمن فارق منهم فليبعث بنفقة ما ترك (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مختلف علاقوں کی طرف روانہ کردہ لشکروں کے سپہ سالاروں کو حکم لکھا تھا کہ جو لوگ اپنی بیویوں سے دور ہیں انہیں حکم دو کہ وہ اپنی بیویوں کے پاس لوٹ جائیں۔ یا تو انہیں چھوڑ دیں یا انہیں نفقہ بھیجیں۔ جو اپنی بیوی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ اس نفقے کو بھی بھیجے جو اب تک نہیں بھیجا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20135، ترقيم محمد عوامة 19358)
حدیث نمبر: 19359 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي (مكين) (١) قال: كتب عمر بن عبد العزيز: من غاب عن امرأته سنتين فليطلق أو (ليقفل) (٢) إليها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنے گورنروں کے نام یہ خط لکھا کہ جو شخص دو سال سے اپنی بیوی سے دور ہے وہ یا تو اسے طلاق دے دے یا اس کے لئے نفقہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20136، ترقيم محمد عوامة 19359)
حدیث نمبر: 19360 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٣٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (مكين) (١) عن عكرمة قال: من غاب عن امرأته سنتين فليطلقها، أو (ليقفل) (٢) إليها] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص دو سال سے اپنی بیوی سے دور ہے وہ یا تو اسے طلاق دے دے یا اس کے لئے نفقہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20137، ترقيم محمد عوامة 19360)
حدیث نمبر: 19361 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي قال: إذا (طالت) (١) (غيبة) (٢) الرجل عن امرأته أنفق على امرأته أو طلقها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کافی عرصے سے اپنی بیوی سے دور ہو تو یا تو اپنی بیوی کو نفقہ دے یا اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20138، ترقيم محمد عوامة 19361)
حدیث نمبر: 19362 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن أبيه عن الحكم أنه كان لا يرى على الغائب نفقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ کے نزدیک بیوی سے دور شخص پر نفقہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20139، ترقيم محمد عوامة 19362)
حدیث نمبر: 19363 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: إذا طالت غيبة الرجل عن امرأته فليرسل إليها نفقة أو ليطلقها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کافی عرصے سے بیوی سے دورہو تو یا تو اسے نفقہ بھیجے یا اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20140، ترقيم محمد عوامة 19363)