☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: على الغائب نفقة فإن بعث وإلا طلق
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← من قال: على الغائب نفقة فإن بعث وإلا طلق
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 19358 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير قال: (نا) (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر (عن نافع) (٣) (عن ابن عمر) (٤) قال: كتب عمر إلى أمراء الأجناد فيمن غاب عن نسائه من أهل المدينة (فأمرهم) (٥) أن يرجعوا إلى نسائهم، إما أن يفارقوا (و) (٦) إما أن يبعثوا بالنفقة، فمن فارق منهم فليبعث بنفقة ما ترك (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مختلف علاقوں کی طرف روانہ کردہ لشکروں کے سپہ سالاروں کو حکم لکھا تھا کہ جو لوگ اپنی بیویوں سے دور ہیں انہیں حکم دو کہ وہ اپنی بیویوں کے پاس لوٹ جائیں۔ یا تو انہیں چھوڑ دیں یا انہیں نفقہ بھیجیں۔ جو اپنی بیوی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ اس نفقے کو بھی بھیجے جو اب تک نہیں بھیجا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20135، ترقيم محمد عوامة 19358)
حديث رقم: 19359 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي (مكين) (١) قال: كتب عمر بن عبد العزيز: من غاب عن امرأته سنتين فليطلق أو (ليقفل) (٢) إليها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنے گورنروں کے نام یہ خط لکھا کہ جو شخص دو سال سے اپنی بیوی سے دور ہے وہ یا تو اسے طلاق دے دے یا اس کے لئے نفقہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20136، ترقيم محمد عوامة 19359)
حديث رقم: 19360 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (مكين) (١) عن عكرمة قال: من غاب عن امرأته سنتين فليطلقها، أو (ليقفل) (٢) إليها] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص دو سال سے اپنی بیوی سے دور ہے وہ یا تو اسے طلاق دے دے یا اس کے لئے نفقہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20137، ترقيم محمد عوامة 19360)
حديث رقم: 19361 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي قال: إذا (طالت) (١) (غيبة) (٢) الرجل عن امرأته أنفق على امرأته أو طلقها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کافی عرصے سے اپنی بیوی سے دور ہو تو یا تو اپنی بیوی کو نفقہ دے یا اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20138، ترقيم محمد عوامة 19361)
حديث رقم: 19362 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن أبيه عن الحكم أنه كان لا يرى على الغائب نفقة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ کے نزدیک بیوی سے دور شخص پر نفقہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20139، ترقيم محمد عوامة 19362)
حديث رقم: 19363 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: إذا طالت غيبة الرجل عن امرأته فليرسل إليها نفقة أو ليطلقها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کافی عرصے سے بیوی سے دورہو تو یا تو اسے نفقہ بھیجے یا اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20140، ترقيم محمد عوامة 19363)