☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، يجبر على أن (يطلق) امرأته أم لا و (اختلافهم) في ذلك
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، يجبر على أن (يطلق) امرأته أم لا و (اختلافهم) في ذلك
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 19351 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة (١) عن أبي الزناد قال: سألت سعيد ابن المسيب عن الرجل يعجز عن نفقة امرأته فقال: يفرق بينهما فقلت: سنة؟ ⦗٤٢٧⦘ فقال: سنة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو زناد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پر مجبور کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ میں نے پوچھا کہ کیا یہ سنت ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں یہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20127، ترقيم محمد عوامة 19351)
حديث رقم: 19352 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: سألته (عن) (١) الرجل يعسر عن نفقة امرأته، (فقال) (٢) : (لا بد) (٣) من أن ينفق أو يطلق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پر مجبور کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ یا اسے نفقہ دے ی اطلاق۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20128، ترقيم محمد عوامة 19352)
حديث رقم: 19353 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري قال: (يستأنى) (١) به.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے مہلت دی جائے گی اور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20129، ترقيم محمد عوامة 19353)
حديث رقم: 19354 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن عمرو عن الحسن قال إذا عجز الرجل (عن) (١) نفقة امرأته لم يفرق بينهما.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کانفقہ دینے سے عاجز آجائے تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20131، ترقيم محمد عوامة 19354)
حديث رقم: 19355 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمر بن هارون عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، قال: لا يفرق بينهما، (امرأة) (٢) ابتليت فلتصبر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کانفقہ دینے سے عاجز آجائے تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ اس عورت پر آزمائش آئی ہے یہ صبر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20132، ترقيم محمد عوامة 19355)
حديث رقم: 19356 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن رجل تزوج امرأة (و) (١) لم يكن عنده ما ينفق قال: (يؤجل) (٢) سنة، قلت فإن لم يجد؟ قال: يطلقها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے لیکن اس کے پاس اسے دینے کے لئے کچھ نہ ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔ میں نے کہا کہ اگر پھر بھی کچھ نہ ہوسکے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20133، ترقيم محمد عوامة 19356)
حديث رقم: 19357 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن (سعيد) (١) بن المسيب قال: يفرق بينهما.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20134، ترقيم محمد عوامة 19357)