☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 19341 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن خلاس أن رجلًا طلق امرأته وأشهد رجلين في السر وقال: اكتما (عليَّ، فكتما) (١) عليه حتى انقضت العدة (فارتفعا) (٢) إلى علي، فاتهم الشاهدين وجلدهما ولم يجعل له عليها رجعة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور دو آدمیوں کو خفیہ طریقے سے گواہ بنایا اور ان سے کہا کہ اس راز کو چھپاکر رکھنا۔ انہوں نے اس بات کو خفیہ رکھا یہاں تک کہ عورت کی عدت گزر گئی۔ یہ مقدمہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے گواہ کو مجرم گردانتے ہوئے کوڑے لگوائے اور مرد کو رجوع کے حق سے محروم قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20117، ترقيم محمد عوامة 19341)
حدیث نمبر: 19342 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن (ابن) (١) الزبير طلق امرأته فلم يعلمها سنة فقال ابن عمر: بئس ما صنع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رحمہ اللہ نے اپنی ایک بیوی کو طلاق دی اور ایک سال تک انہیں طلاق کی خبر نہ دی۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تم نے بہت برا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20118، ترقيم محمد عوامة 19342)
حدیث نمبر: 19343 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن محمد بن المنتشر أن شريحًا طلق امرأته فكتمها الطلاق حتى انقضت عدتها، فعابوا ذلك عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منتشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر طلاق کو چھپائے رکھا یہاں تک کہ عدت گزر گئی تو اہل علم نے اسے برا قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20119، ترقيم محمد عوامة 19343)