☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ام ولد حاملہ ہو اور اس کا آقا انتقال کرجائے تو اس پر کہاں سے خرچ کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ام ولد حاملہ ہو اور اس کا آقا انتقال کرجائے تو اس پر کہاں سے خرچ کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19330 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل ابن علية عن يونس (أن) (١) ابن سيرين (٢) كان يرى لكل حامل نفقة قال: (فولي) (٣) أم ولد يعلى بن خالد فكان يرى لها النفقة، فكره أن ينفق (عليها) (٤) دون القاضي، فأرسل إلى عبد الملك بن يعلى فمنعها (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ ہر حاملہ کے لئے نفقہ کے قائل تھے۔ یعلی رضی اللہ عنہ بن خالد کی ام ولد کے لئے انہوں نے نفقہ کی رائے دی تھی لیکن وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ام ولد پر قاضی کے بغیر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے عبد الملک بن یعلی رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا تو انہوں نے نفقہ سے منع کردیا۔ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اس پر خرچ کیا جائے گا۔ اگر زندہ بچے کو جنم دے تو اس کا نفقہ بچے کے حصے میں سے ہوگا اور اگر مردہ بچے کو جنم دے تو اسے لغو قرار دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20102، ترقيم محمد عوامة 19330)
حدیث نمبر: 19331 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن برد عن مكحول قال: إذا كانت أم ولد فتوفي عنها سيدها؛ فنفقتها من نصيب الذي في بطنها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ام ولد کا آقا فوت ہوجائے تو اس کا نفقہ اس کے حصے میں سے ہوگا جو اس کے پیٹ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20104، ترقيم محمد عوامة 19331)