☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 19280 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر ⦗٤٠٧⦘ أنه كان إذا طلق طلاقًا يملك الرجعة لم يدخل (حتى) (١) يستأذن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ آدمی جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کے پاس رجوع کا حق تھا تو وہ اس کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔ حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرمایا کرتے تھے کہ وہ جوتوں کی آواز سے اسے اطلاع دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20042، ترقيم محمد عوامة 19280)
حدیث نمبر: 19281 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه (بن عمر) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه طلق امرأته تطليقة أو تطليقتين فكان يستأذن عليها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں تھیں اور وہ ان کے پاس جانے سے پہلے اجازت لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20044، ترقيم محمد عوامة 19281)
حدیث نمبر: 19282 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: تعتد المطلقة في بيت زوجها، ولا تكتحل (بكحل) (١) زينة، ولا يدخل عليها إلا بإذن، ولا يكون معها في بيتها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق یافتہ عورت اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی اور وہ زینت کے لئے سرمہ نہیں لگائے گی اور اس کا خاوند اس کی اجازت سے ہی اس کے پاس آسکتا ہے۔ اور وہ اس کے ساتھ اس کے کمرے میں نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20045، ترقيم محمد عوامة 19282)
حدیث نمبر: 19283 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا دخل عليها (فليستأذن) (١) وليتنحنح، ولا (يغترنها) (٢) بدخول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی (اپنی طلاق یافتہ عدت گزارنے والی) بیو ی کے پاس جانے لگے تو اسے اپنی آمد کا احساس دلا دے اور گلاصاف کرنے کی آواز نکال لے، اچانک اس کے پاس بلا اطلاع داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20046، ترقيم محمد عوامة 19283)
حدیث نمبر: 19284 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبد الأعلى) (١) عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: إذا طلقها تطليقة فإنه يستأذن عليها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بیوی کو ایک طلاق دے دی تو اس کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20047، ترقيم محمد عوامة 19284)
حدیث نمبر: 19285 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گلا صاف کرکے اسے اپنی آمد کا احساس دلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20048، ترقيم محمد عوامة 19285)
حدیث نمبر: 19286 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ربيع عن الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گلا صاف کرکے اسے اپنی آمد کا احساس دلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20050، ترقيم محمد عوامة 19286)
حدیث نمبر: 19287 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام عن قتادة سئل عن رجل طلق امرأته تطليقة يستأذن عليها؟ قال: (يصوت ويتنحنح) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دے تو کیا اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ آواز دے اور گلا صاف کرنے کی آواز نکالے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اس عورت کے بال دیکھنا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20052، ترقيم محمد عوامة 19287)