☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص بیوی کوطلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص بیوی کوطلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 19246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٠٦ - حدثنا (١) [أبو عبد الرحمن (قال) (٢) : حدثنا عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: نا] (٣) إسماعيل بن علية عن أيوب قال: سألت سعيد بن جبير و (مجاهدًا) (٤) وعطاء عن المتوفى عنها زوجها، (من) (٥) أي يوم تعتد؟ فقالوا: من يوم يموت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ، حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا۔ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ، حضرت نافع رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ کو میں نے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20006، ترقيم محمد عوامة 19246)
حدیث نمبر: 19247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن عمرو بن دينار عن جابر ابن زيد يحسبه عن ابن عباس قال: (من) (١) يوم يموت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20009، ترقيم محمد عوامة 19247)
حدیث نمبر: 19248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: العدة من يوم يموت (و) (١) يطلق] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20010، ترقيم محمد عوامة 19248)
حدیث نمبر: 19249 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: عدتها من يوم طلقها ومن يوم يموت عنها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوگی جس دن آدمی طلاق دے یا جس دن اس کا انتقال ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20011، ترقيم محمد عوامة 19249)
حدیث نمبر: 19250 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (هشيم) (١) (عن خالد) (٢) عن أبي قلابة وابن سيرين وأبي العالية قالوا: العدة من يوم يموت ومن يوم (يطلق) (٣) فمن أكل من الميراث شيئًا فهو من نصيبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ، حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اور حضرت ابو عالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا وہ طلاق دے۔ جس نے میراث میں سے کوئی چیز کھائی تو وہ اس کے حصہ میں سے شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20012، ترقيم محمد عوامة 19250)
حدیث نمبر: 19251 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن حصين (عن الشعبي) (١) عن (مسروق) (٢) قال: تعتد المرأة من زوجها وهو غائب من يوم يموت أو من يوم يطلق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20013، ترقيم محمد عوامة 19251)
حدیث نمبر: 19252 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان (عن برد) (١) عن مكحول والزهري (قالا) (٢) : تعتد المرأة من يوم مات أو طلق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ اور حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20014، ترقيم محمد عوامة 19252)
حدیث نمبر: 19253 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: تقع العدة من يوم يموت (١) (ويوم يتكلم بالطلاق) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق کی بات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20015، ترقيم محمد عوامة 19253)
حدیث نمبر: 19254 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية (عن ليث) (١) عن الحكم عن عبد اللَّه قال: من يوم يموت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20016، ترقيم محمد عوامة 19254)
حدیث نمبر: 19255 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: تعتد من يوم توفي عنها زوجها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20017، ترقيم محمد عوامة 19255)
حدیث نمبر: 19256 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي الأشهب قال: قال جابر بن زيد: من يوم يموت أو يطلق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20018، ترقيم محمد عوامة 19256)
حدیث نمبر: 19257 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠١٩ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: من يوم مات أو طلق] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20019، ترقيم محمد عوامة 19257)
حدیث نمبر: 19258 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع ويحيى بن آدم عن شريك (عن) (١) أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن (يزيد) (٢) عن عبد اللَّه قال: العدة من يوم يموت (ويوم) (٣) يطلق (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20020، ترقيم محمد عوامة 19258)
حدیث نمبر: 19259 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (٢) (عن) (٣) أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن (يزيد) (٤) (أوقفه) (٥) قال: العدة من يوم يموت ويطلق (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20021، ترقيم محمد عوامة 19259)