☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ذمیہ عورت کو طلاق ہوجائے یااس کا خاوند مرجائے اور وہ عدت میں مسلمان ہوجائے تو کتنی عدت گزارے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ذمیہ عورت کو طلاق ہوجائے یااس کا خاوند مرجائے اور وہ عدت میں مسلمان ہوجائے تو کتنی عدت گزارے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 19141 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنِ امْرَأَةٍ ذِمِّيَّةٍ طُلِّقَتْ فَأَسْلَمَتْ فِي عِدَّتِهَا، قَالَ:" إذَا أَسْلَمَتْ فِي عِدَّتِهَا ؛ لَزِمَهَا مَا لَزِمَ الْمُسْلِمَاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر ذمیہ عورت کو طلاق ہوجائے یا اس کا خاوند مرجائے اور وہ عدت میں مسلمان ہوجائے تو کتنی عدت گزارے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اس پر مسلمان عورتوں کے احکام لاگو ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19893، ترقيم محمد عوامة 19141)
حدیث نمبر: 19142 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، قَالَ: سُئِلَ الْحَسَنُ عَنْ " نَصْرَانِيَّةٍ وَنَصْرَانِيٍّ فَأَسْلَمَتْ، أَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: عَلَيْهَا عِدَّةٌ، قَالَ: نَعَمْ , عَلَيْهَا عِدَّةُ ثَلَاثِ حِيَضٍ، أَوْ ثَلَاثَةِ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ سوال کیا گیا کہ اگر کوئی نصرانی عورت جو کہ ایک نصرانی کے نکاح میں تھی۔ اگر اسلام قبول کرتی ہے تو کیا ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اس پر عدت لازم ہوگی، تین حیض یاتین مہینے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19894، ترقيم محمد عوامة 19142)
حدیث نمبر: 19143 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءٌ عَنِ الْمَرْأَةِ يَمُوتُ زَوْجُهَا وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ، ثُمَّ تُسْلِمُ كَمْ تَعْتَدُّ؟ قَالَ:" أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کا عیسائی خاوند مرجائے اور عورت اسلام قبول کرلے تو وہ کتنی عدت گزارے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ چار مہینے اور دس دن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19895، ترقيم محمد عوامة 19143)