☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لئے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لئے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19028 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مَتَاعٌ إلَّا الَّتِي طُلِّقَتْ , وَقَدْ فُرِضَ لَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کو متعہ ملے گا سوائے اس عورت کے جس کے لئے مہر مقرر کیا گیا اور اسے طلاق دے دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19773، ترقيم محمد عوامة 19028)
حدیث نمبر: 19029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سُئِلَ الرَّجُلُ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَقَدْ فَرَضَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , لَهَا مَتَاعٌ؟ قَالَ: كَانَ عَطَاءٌ يَقُولُ:" لَا مَتَاعَ لَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے لئے مہر مقرر کرے اور اسے دخول سے پہلے طلاق دے دے تو کیا اسے متعہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے متعہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19774، ترقيم محمد عوامة 19029)
حدیث نمبر: 19030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ وَقَدْ فَرَضَ لَهَا ؛ فَلَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ , وَلَا مَتَاعَ لَهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے عورت کو طلاق دے دی اور اس کے لئے مہر مقرر کیا تھا تو اسے نصف مہر ملے گا اور اس کو متعہ بھی نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19775، ترقيم محمد عوامة 19030)
حدیث نمبر: 19031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، وَالْمَسْعُودِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ:" إنَّ لَهَا فِي النِّصْفِ لَمَتَاعًا يَعْنِي الَّتِي لَمْ يُدْخَلْ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت سے دخول نہ کیا ہو اس کے لئے متعہ کے طور پر نصف مہر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19776، ترقيم محمد عوامة 19031)