☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18996 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَا يُطَلِّقُهَا وَهِيَ حَامِلٌ فَيُنْدِمَهُ اللَّهُ , فَيُنْفِقَ عَلَيْهَا فِي حَمْلِهَا وَرَضَاعِهَا حَتَّى تَفْطِمَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے اللہ اسے نادم کرے گا، اور حالت حمل اور حالت رضاعت میں اس پر خرچ کرے گا یہاں تک کہ بچے کادودھ چھڑوا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19736، ترقيم محمد عوامة 18996)
حدیث نمبر: 18997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا وَهِيَ حَامِلٌ ؛ فَلَهَا عَلَيْهِ النَّفَقَةُ حُرَّةً كَانَتْ أَوْ أَمَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں تین طلاقیں دیں تو عورت کا نفقہ مرد پر لازم ہوگا خواہ وہ آزاد ہو یا باندی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19737، ترقيم محمد عوامة 18997)
حدیث نمبر: 18998 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ أَلْبَتَّةَ، قَالَ:" لَا نَفَقَةَ لَهَا , إلَّا أَنْ تَكُونَ حُبْلَى فَيُنْفِقَ عَلَيْهَا حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دی تو عورت کو نفقہ نہیں ملے گا لیکن اگر وہ حاملہ ہو تو نفقہ ملے گا یہاں تک کہ بچہ پیدا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19738، ترقيم محمد عوامة 18998)
حدیث نمبر: 18999 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا , وَالْمُولَى عَنْهَا , وَالْمُخْتَلِعَةُ , وَالْمُلَاعَنَةُ وَهُنَّ حَوَامِلٌ، لَهُنَّ النَّفَقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں، یا اس سے ایلاء کیا گیا ہو، یا اس نے خلع لیا ہو، یا اس سے لعان کیا گیا ہو اور یہ عورتیں حاملہ ہوں تو انہیں نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19739، ترقيم محمد عوامة 18999)
حدیث نمبر: 19000 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر حاملہ کو نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19740، ترقيم محمد عوامة 19000)
حدیث نمبر: 19001 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زَكَرِيَّا، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ عَنِ " الْمَرْأَةِ يُطَلِّقُهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، أَيُنْفِقُ عَلَيْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ , إذَا كَانَ حُرًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دے تو کیا اسے نفقہ دے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اگر آزاد مرد ہو تو نفقہ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19742، ترقيم محمد عوامة 19001)
حدیث نمبر: 19002 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ: " فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 6، قَالَ: إذَا طَلَّقَهَا وَهِيَ حَامِلٌ يُنْفِقُ عَلَيْهَا حَتَّى تَضَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فَأَنْفِقُوا عَلَیْہِنَّ حَتَّی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دی تو وضع حمل تک اسے نفقہ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19743، ترقيم محمد عوامة 19002)