☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص بیوی سے ایلاء کرے، پھر عورت عدت گذارے اور وہ پھر اس کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص بیوی سے ایلاء کرے، پھر عورت عدت گذارے اور وہ پھر اس کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18961 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا انْقَضَتْ عِدَّةُ الْإِيلَاءِ، فَإِنَّهُ لَا يَعُدُّهُ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایلاء کی عدت گذرنے کے بعد عورت کو طلاق دی تو پہلے والی عدت کا کوئی شمار نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19697، ترقيم محمد عوامة 18961)
حدیث نمبر: 18962 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا قَالَ: الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ وَهِيَ تَعْتَدُّ مِنْهُ فِي الإيلَاءِ أَوْ طَلَاقٍ: هِيَ طَالِقٌ فَإِنَّ ذَلِكَ جَائِزٌ عَلَيْهَا , فَإِذَا قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ بَعْدَمَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا؟ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ , يُطَلِّقُ مَا لَا يَمْلِكُ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کی بیوی ایلاء یا طلاق کی عدت گذار رہی ہو اور عدت کے دوران آدمی اسے پھر طلاق دے دے تو طلاق درست ہے، اگر اس نے عدت گذرنے کے بعد طلاق دی تو اس طلاق کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19698، ترقيم محمد عوامة 18962)