☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا اور پھر اس کو چار مہینے گذر گئے تو جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا ایک طلاق ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا اور پھر اس کو چار مہینے گذر گئے تو جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا ایک طلاق ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 18862 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، قَالَا فِي الْإِيلَاءِ:" إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ , وَهِيَ أَمْلَكُ بِنَفْسِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہایلاء کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق ہے اور اس کے بعد عورت اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19585، ترقيم محمد عوامة 18862)
حدیث نمبر: 18863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ آلَى مِنَ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ:" إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ بِتَطْلِيقَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب چار مہینے گذر گئے تو عورت ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19586، ترقيم محمد عوامة 18863)
حدیث نمبر: 18864 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا آلَى، فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ ؛ فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ بِتَطْلِيقَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے ایلاء کیا اور چار مہینے گذر گئے تو عورت ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19587، ترقيم محمد عوامة 18864)
حدیث نمبر: 18865 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَا: " إذَا آلَى فَلَمْ يَفِئْ حَتَّى تَمْضِيَ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرُ ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب عورت نے مرد کے ساتھ ایلاء کیا اور ایفاء نہ کیا اور چار مہینے گذر گئے تو عورت کو ایک طلاق بائنہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19588، ترقيم محمد عوامة 18865)
حدیث نمبر: 18866 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدًا أَمِيرَ مَكَّةَ، عَنِ الْإِيلَاءِ؟ فَقَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ: " إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ، مَلَكَتْ أَمْرَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امیر مکہ نے حضرت سعید رحمہ اللہ سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو عورت اپنے معاملہ کی مالک ہوجاتی ہے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19589، ترقيم محمد عوامة 18866)
حدیث نمبر: 18867 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " عَزِيمَةُ الطَّلَاقِ انْقِضَاءُ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ , وَالْفَيْءُ: الْجِمَاعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ طلاق کی عزیمت چار مہینوں کا گذر جانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19591، ترقيم محمد عوامة 18867)
حدیث نمبر: 18868 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ , وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ: فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19592، ترقيم محمد عوامة 18868)
حدیث نمبر: 18869 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ، قَالَ: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19593، ترقيم محمد عوامة 18869)
حدیث نمبر: 18870 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن حنفیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19594، ترقيم محمد عوامة 18870)
حدیث نمبر: 18871 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ , وَهِيَ أَمْلَكُ بِنَفْسِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے، اور وہ مرد اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حقد ار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19596، ترقيم محمد عوامة 18871)
حدیث نمبر: 18872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فِي الْإِيلَاءِ ؛ كَانَتْ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ایلاء کہ چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے، حضرت شریح رحمہ اللہ کو جب حضرت مسروق رحمہ اللہ کے اس قول کی خبر دی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19597، ترقيم محمد عوامة 18872)
حدیث نمبر: 18873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، قَالَا: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19599، ترقيم محمد عوامة 18873)
حدیث نمبر: 18874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، قَالَا: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فِي الْإِيلَاءِ ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ , وَهُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ایلاء میں چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے، اور وہ مرد عورت سے رجوع کرنے کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19601، ترقيم محمد عوامة 18874)
حدیث نمبر: 18875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ:" إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ ؛ فَهِيَ وَاحِدَةٌ , وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے، اور وہ مرد عورت سے رجوع کرنے کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19602، ترقيم محمد عوامة 18875)
حدیث نمبر: 18876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ: آلَى ابْنُ أَنَسٍ مِنَ امْرَأَتِهِ فَلَبِثَتْ سِتَّةَ أَشْهُرٍ , فَبَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي الْمَجْلِسِ إذْ ذَكَرَ فَأَتَى ابْنُ مَسْعُودٍ؟ , فَقَالَ:" أَعْلِمْهَا أَنَّهَا قَدْ مَلَكَتْ أَمْرَهَا" , فَأَتَاهَا فَأَخْبَرَهَا , فَقَالَتْ: فَأَنَا أَهْلُكَ؟ , وَأَصْدَقَهَا رَطْلًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا، وہ عورت چھ مہینے تک ٹھہری رہی، ایک مرتبہ وہ آدمی ایک مجلس میں بیٹھا تھا کہ اسے ایلاء یاد آگیا، وہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس عورت کو بتادو کہ وہ اپنے معاملے کی خود مالک بن گئی ہے، وہ آدمی اس کے پاس آیا اور اسے خبر دی، اس عورت نے کہا کہ میں تیری ہی بیوی ہوں اور آدمی نے اس عورت کو ایک رطل مہر دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19603، ترقيم محمد عوامة 18876)
حدیث نمبر: 18877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ أَبِي قِلَابَةَ عِنْدَ أَيُّوبَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ، وَسَالِمًا عَنِ الْإِيلَاءِ؟ فَقَالَا:" إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب رحمہ اللہ کے پاس موجود حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ کے خط میں پڑھا ہے کہ میں نے حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ اور حضرت سالم رحمہ اللہ سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو ایک طلاق بائنہ ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19604، ترقيم محمد عوامة 18877)
حدیث نمبر: 18878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ , وَيَخْطُبُهَا زَوْجُهَا فِي عِدَّتِهَا , وَلَا يَخْطُبُهَا غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے، عدت میں اس کا خاوند اس عورت کو پیام نکاح بھجواسکتا ہے کوئی اور نہیں بھجوا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19605، ترقيم محمد عوامة 18878)