☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی او رپھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی او رپھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 18859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: " إذَا اخْتَلَعَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ زَوْجِهَا وَهُوَ مَرِيضٌ , ثُمَّ مَاتَ فِي الْعِدَّةِ ؛ فَلَا مِيرَاثَ لَهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی اور پھر وہ عدت میں مرگیا تو عورت کو میراث نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19582، ترقيم محمد عوامة 18859)
حدیث نمبر: 18860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ مِثْلَ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19583، ترقيم محمد عوامة 18860)
حدیث نمبر: 18861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ القُرَشِيِّ عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ عَنْ سِمَاكٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ سَأَلَ قَبِيصَةَ عَنِ الْمُخْتَلِعَةِ يَتَوَارَثَانِ؟ قَالَ: لَا لإنَّهَا افْتَدَتْ بِمَالِهَا طَيَّبَةً بِهِ نَفْسُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن عمران رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبد الملک نے قبیصہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ خلع کرنے والے میاں بیوی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں کیونکہ عورت نے اپنی خوشی سے اسے اپنے مال کا فدیہ دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19584، ترقيم محمد عوامة 18861)