☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 18854 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الْمَرْأَةِ تَبِينُ مِنْ زَوْجِهَا بِتَطْلِيقَةٍ أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا، ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا؟ قَالَ:" لَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے ایک یا دو طلاقوں کے ذریعہ بائنہ ہوئی اور پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کرلی اور پھر اسے طلاق دے دی اور دخول نہ کیا تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19576، ترقيم محمد عوامة 18854)
حدیث نمبر: 18855 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ آلَى مِنَ امْرَأَتِهِ، فَبَانَتْ مِنْهُ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا فِي عِدَّتِهَا، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا؟ قَالَ:" نِصْفُ الصَّدَاقِ , وَلَيْسَ عَلَيْهَا عِدَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا، وہ اس سے جدا ہوئی اور اس نے اس کی عدت میں اس نے نکاح کیا اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو آدھا مہر ملے گا اور اس پر عدت نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19577، ترقيم محمد عوامة 18855)
حدیث نمبر: 18856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " إذَا خَلَعَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَهَا فِي عِدَّتِهَا، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ، فَلَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ، وَتُكْمِلُ مَا بَقِيَ عَلَيْهَا مِنَ الْعِدَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے خلع کیا اور پھر عدت میں اس سے شادی کرلی اور پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو پورا مہر ملے گا اور عورت باقی عدت کو مکمل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19578، ترقيم محمد عوامة 18856)
حدیث نمبر: 18857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" لَهَا نِصْفُ الصَّدَاقُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19579، ترقيم محمد عوامة 18857)
حدیث نمبر: 18858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ فِي الْمُخْتَلِعَةِ إذَا قَبِلَ زَوْجُهَا الْفِدْيَةَ، ثُمَّ خَطَبَهَا بَعْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَتَزَوَّجُهَا , وَيُسَمِّي لَهَا صَدَاقًا فَإِنْ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا؛ فَلَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بیوی سے خلع کا فدیہ لے لیا پھر اسے نکاح کا پیغام بھجوایا اور اس سے شادی کی اور مہر مقرر کیا پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔ حضرت جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون رحمہ اللہ کے علاوہ دوسرے حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19580، ترقيم محمد عوامة 18858)