☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18850 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ بَانَتْ مِنْهُ امْرَأَتُهُ بِخُلْعٍ , أَوْ إيلَاءٍ فَتَزَوَّجَهَا , فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، قَالَ:" لَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے خلع یا ایلاء کے ذریعے جدا ہوئی، پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کی اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19572، ترقيم محمد عوامة 18850)
حدیث نمبر: 18851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً، ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا فِي عِدَّتِهَا، ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، قَالَ:" لَهَا الصَّدَاقُ وَعَلَيْهَا عِدَّةٌ مُسْتَقْبَلَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دیتا ہے، پھر آدمی نے اسی عورت سے اس کی عدت میں شادی کی اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا اور عورت پر پوری عدت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19573، ترقيم محمد عوامة 18851)
حدیث نمبر: 18852 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ، قَالَ:" وَهُوَ أَمْلَكُ بِرَجْعَتِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے یونہی منقول ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ وہ اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19574، ترقيم محمد عوامة 18852)
حدیث نمبر: 18853 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" لَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا , وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ كَامِلَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے پورا مہر ملے گا اور عورت پر پوری عدت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19575، ترقيم محمد عوامة 18853)