☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص أن يأخذ من المختلعة أكثر مما أعطاها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← من رخص أن يأخذ من المختلعة أكثر مما أعطاها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 18843 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى ابْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ عُمَرَ أُتِيَ بِامْرَأَةٍ نَاشِزٍ , فَأَمَرَ بِهَا إلَى بَيْتٍ كَثِيرِ الزِّبْلِ ثَلَاثًا فَدَعَاهَا , فَقَالَ:" كَيْفَ وَجَدْتِ؟" , فَقَالَتْ: مَا وَجَدْتُ رَاحَةً مُذْ كُنْتُ عِنْدَهُ إلَّا هَذِهِ اللَّيَالِيَ الَّتِي حَبَسْتَنِي، قَالَ:" اخْلَعْهَا وَلَوْ مِنْ قُرْطِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس خاوند کی نافرمان ایک عورت لائی گئی، آپ نے اسے تین دن کے لئے بند کروا دیا، پھر اسے بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم نے کیسا محسوس کیا؟ اس نے کہا جب سے میری اس شخص سے شادی ہوئی ہے اس کے بعد سے لے کر اب تک مجھے صرف انہی دنوں میں راحت ملی ہے جن دنوں میں میں یہاں قید رہی ہوں، آپ نے اس کے خاوند سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو خواہ اس کے کان کی ایک بالی کے بدلے ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19565، ترقيم محمد عوامة 18843)
حديث رقم: 18844 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَفَّانَ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا هَمَّامٌ، قَالَ: نَا مَطَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ:" اخْلَعْهَا بِمَا دُونَ عِقَاصِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرلو خواہ اس کے بال باندھنے والے کپڑے سے کم چیز کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19566، ترقيم محمد عوامة 18844)
حديث رقم: 18845 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ , " أَنَّ مَوْلَاةً لِصَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا بِكُلِّ شَيْءٍ لَهَا حَتَّى اخْتَلَعَتْ بِبَعْضِ ثِيَابِهَا , فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ فَلَمْ يُنْكِرْهُ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت صفیہ بنت ابی عبید کی ایک مولاہ خاتون نے اپنے خاوند سے اپنی تمام چیزوں حتیٰ کہ اپنے بعض کپڑوں کے بدلے خلع لی، اور جب یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو معلوم ہوئی تو آپ نے اس سے منع نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19567، ترقيم محمد عوامة 18845)
حديث رقم: 18846 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" تَخْتَلِعُ حَتَّى بِعِقَاصِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت مرد سے خلع لے سکتی ہے خواہ بال باندھنے کا کپڑا تک دینا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19568، ترقيم محمد عوامة 18846)
حديث رقم: 18847 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19569، ترقيم محمد عوامة 18847)
حديث رقم: 18848 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ:" يَأْخُذَ مِنْهَا حَتَّى عِقَاصَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خاوند خلع کے عوض عورت سے ہر چیز حتی کہ اس کے بال باندھنے کا کپڑا بھی لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19570، ترقيم محمد عوامة 18848)
حديث رقم: 18849 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَخْتَلِعَ الْمَرْأَةُ مِنْ زَوْجِهَا , وَإِنْ كَانَ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی مہر سے زیادہ عوض لے کر بھی خلع کرے تو درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19571، ترقيم محمد عوامة 18849)