☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18811 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لِلْمُخْتَلِعَةِ السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19531، ترقيم محمد عوامة 18811)
حدیث نمبر: 18812 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لِلْمُخْتَلِعَةِ السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ ؛ لِأَنَّهَا لَوْ شَاءَتْ تَزَوَّجَتْ زَوْجَهَا فِي عِدَّتِهَا ؛ فَزُوِّجَتْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا کیونکہ اگر وہ چاہے تو عدت میں اپنے شوہر سے شادی کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19532، ترقيم محمد عوامة 18812)
حدیث نمبر: 18813 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" الْمُخْتَلِعَةُ لَهَا النَّفَقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19533، ترقيم محمد عوامة 18813)
حدیث نمبر: 18814 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، وَعَبْدَةُ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ الْبَصْرِيَّ , عَنِ الشَّعْبِيِّ، سُئِلَ عَنِ الْمُخْتَلِعَةِ: لَهَا نَفَقَةٌ؟ فَقَالَ:" كَيْفَ يُنْفِقُ عَلَيْهَا وَهُوَ يَأْخُذُ مِنْهَا؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا انہوں نے فرمایا کہ وہ اس پر کیسے خرچ کرسکتا ہے حالانکہ مرد نے عورت سے پیسے وصول کئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19534، ترقيم محمد عوامة 18814)
حدیث نمبر: 18815 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَيْسَ لِلْمُخْتَلِعَةِ وَلَا الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا سُكْنَى , وَلَا نَفَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ خلع لینے والی عورت کے لئے اور اس عورت کے لئے جسے تین طلاقیں دی جاچکی ہوں رہائش اور نفقہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19535، ترقيم محمد عوامة 18815)
حدیث نمبر: 18816 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُخْتَلِعَةِ وَالْمُبَارِئَةِ نَفَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی اور نکاح سے فارغ ہوجانے والی عورت کے لئے نفقہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19536، ترقيم محمد عوامة 18816)