☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق اور غلام کو آزاد کرنے میں مزاح نہیں ہوتا، یہ لازم ہوجاتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق اور غلام کو آزاد کرنے میں مزاح نہیں ہوتا، یہ لازم ہوجاتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 18714 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: " ثَلَاثٌ لَا يُلْعَبُ بِهِنَّ: النِّكَاحُ وَالْعَتَاقُ وَالطَّلَاقُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن میں مزاح نہیں ہوتا: نکاح، عتاق اور طلاق [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19425، ترقيم محمد عوامة 18714)
حدیث نمبر: 18715 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " أَرْبَعٌ جَائِزَاتٌ عَلَى كُلِّ حَالٍ: الْعِتْقُ , وَالطَّلَاقُ , وَالنِّكَاحُ , وَالنَّذْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں ہر حال میں نافذ ہوجاتی ہیں: غلام کی آزادی، طلاق، نکاح اور نذر [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19426، ترقيم محمد عوامة 18715)
حدیث نمبر: 18716 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي كِبْرَانَ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " ثَلَاثٌ لَا يُلْعَبُ بِهِنَّ: الطَّلَاقُ , وَالنِّكَاحُ , وَالنَّذْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین چیزوں میں مزاح نہیں ہوتا: طلاق، نکاح اور نذر [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19427، ترقيم محمد عوامة 18716)
حدیث نمبر: 18717 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ: كَتَبَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ , وَسُلَيْمَانُ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَيَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ: " مَهْمَا أَقَلْتُمُ السُّفَهَاءَ عَنْ شَيْءٍ فَلَا تُقِيلُوهُمُ الطَّلَاقَ وَالْعَتَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبد الملک بن مروان، سلیمان، عمر بن عبد العزیز اور یزید بن عبدالملک s نے خط میں لکھا تھا کہ تم بیوقوفوں کی سب باتوں کو معاف کردو لیکن طلاق اور غلام کی آزادی میں انہیں چھوٹ نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19428، ترقيم محمد عوامة 18717)
حدیث نمبر: 18718 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: ثَلَاثٌ لَا لَعِبٌ فِيهِنَّ: النِّكَاحُ وَالعَتَاقُ وَالطَّلاقُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن میں مزاح نہیں ہوتا: نکاح، طلاق اور آزادی [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19429، ترقيم محمد عوامة 18718)
حدیث نمبر: 18719 مصنف ابن ابی شیبہ
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَمْرٍو ، الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُطَلِّقُ ثُمَّ يَرْجِعُ، يَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا! وَيُعْتِقُ ثُمَّ يَرْجِعُ، يَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا سورة البقرة آية 231، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ طَلَّقَ , أَوْ حَرَّرَ , أَوْ أَنْكَحَ , أَوْ نَكَحَ، فَقَالَ: إنِّي كُنْتُ لَاعِبًا! فَهُوَ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں آدمی اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد رجوع کرلیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تو مزاح کررہا تھا، غلام کو آزاد کرتا تھا اور رجوع کرلیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تو مزاح کررہا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا { وَلاَ تَتَّخِذُوا آیَاتِ اللہِ ہُزُوًا } اللہ کی آیات کو مذاق نہ بناؤ، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے طلاق دی، غلام کو آزاد کرایا، نکاح کرایا یا نکاح کیا اور پھر کہا کہ میں تو مزاح کررہا تھا یہ چیزیں پھر بھی نافذ ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19430، ترقيم محمد عوامة 18719)
حدیث نمبر: 18720 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: كَتَبَ إلَيَّ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: " مَهْمَا أَقَلْتَ السُّفَهَاءَ عَنْ أَيْمَانِهِمْ فَلَا تُقِيلَهُمُ الْعَتَاقَ وَالطَّلَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے خط میں لکھا کہ بیوقوفوں کی ہر غلطی کو معاف کردو لیکن غلام کی آزادی اور طلاق دینے کو معاف نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19431، ترقيم محمد عوامة 18720)
حدیث نمبر: 18721 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ:" ثَلاثٌ لَيْسَ فِيهِنَّ لَعِبٌ: العَتَاقُ وَالطَّلاقُ وَالنِّكَاحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن میں مزاح نہیں ہوتا: عتاق، طلاق اور نکاح [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19432، ترقيم محمد عوامة 18721)
حدیث نمبر: 19426 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " أَرْبَعٌ جَائِزَاتٌ عَلَى كُلِّ حَالٍ: الْعِتْقُ , وَالطَّلَاقُ , وَالنِّكَاحُ , وَالنَّذْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں ہر حال میں نافذ ہوجاتی ہیں: غلام کی آزادی، طلاق، نکاح اور نذر [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19426، ترقيم محمد عوامة 18715)